جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
چھتوں کے اوپر شمسی توانائی اسکیم سے متعلق ایڈوائزری
Posted On:
15 JAN 2021 5:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی:15،جنوری، 2021: گھروں کی چھت پر شمسی پینل لگا کر شمسی توانائی پیدا کرنے کے لئے، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، حکومت ہند گرڈ سے منسلک چھتوں کے اوپر شمسی اسکیم (مرحلہ II) پر عمل پیرا ہے۔ اس اسکیم کے تحت وزارت پہلے 3 کلو واٹ تک 40 فیصد سبسڈی اور 3 کلو واٹ سے آگے 10 کلو واٹ تک 20 فیصد سبسڈی فراہم کررہی ہے۔ یہ اسکیم ریاستوں میں مقامی بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں (ڈسکوم) کے ذریعہ نافذ کی جارہی ہے۔
یہ بات وزارت کے علم میں لائی گئی ہے کہ چھتوں پر سولر لگانے والی کچھ کمپنیاں/وینڈرس یہ دعویٰ کرتے ہوئے چھتوں پر سولر پلانٹ لگا رہے ہیں کہ وہ وزارت کے ذریعہ مجاز وینڈر ہیں۔ یہ وضاحت کی جارہی ہے کہ کسی بھی وینڈر کو وزارت کی طرف سے اختیار نہیں دیا گیا ہے۔ ریاست میں یہ اسکیم صرف ڈسکوم کے ذریعہ نافذ کی جارہی ہے۔ ڈسکوم نے بولی لگانے کے عمل کے ذریعہ وینڈروں کو پینل میں شامل کیا ہے اور چھتوں پر سولر پلانٹ لگانے کے لئے نرخوں کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مقصد کے لئے تقریبا تمام ڈسکوم نے آن لائن عمل جاری کیا ہے۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی اسکیم کے تحت چھتوں پر سولر پلانٹ لگانے کے خواہشمند رہائشی صارفین آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور درج شدہ وینڈروں کے ذریعہ چھت پر سولر پلانٹ لگاسکتے ہیں۔ اس کے لئے انہیں چھت پر سولر پلانٹ کی قیمت وینڈر کو مقرر کردہ شرح کے مطابق وزارت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی کی رقم کو کم کرکے ادا کرنی ہوگی، جس کا عمل ڈسکوم کے آن لائن پورٹل پر دیا گیا ہے۔ وزارت کے ذریعے سبسیڈی کی رقم وینڈروں کو ڈسکوم کے ذریعہ فراہم کی جائے گی۔گھریلو صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ وزارت کی اسکیم کے تحت سبسیڈی حاصل کرنے کیلئے ڈسکوم کے ذریعے منظوری کے مناسب عمل کے بعد صرف ڈسکوم کے پینل میں شامل وینڈروں سے ہی چھتوں پر سولر پلانٹ لگائیں۔
پینل میں شامل وینڈروں کے ذریعے لگائے جانے والے سولر پینل اور دیگر ساز وسامان وزارت کے معیار اور وضاحتوں کے مطابق ہوں گے اور اس میں وینڈروں کے ذریعے چھت پر لگے سولر پلانٹ کا رکھ رکھاؤ پانچ سال تک بھی شامل ہے۔
وزارت کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ کچھ وینڈرس گھریلو صارفین سے ڈسکوم کے طے شدہ نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کررہے ہیں جو بالکل غلط ہے۔ صارفین کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ ڈسکوم کےذریعے طے شدہ نرخوں کے مطابق ہی ادائیگی کریں۔ ڈسکوم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے وینڈروں کی شناخت کریں اور انہیں سزا دیں۔
مزید معلومات کیلئے متعلقہ ڈسکوم سے رابطہ کریں۔ یا نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے ٹول فری نمبر 1800-180-3333 پر ڈال کریں، اپنے ڈسکوم کے آن لائن پورٹل کو جاننے کیلئے https://solarrooftop.gov.in/grid_others/discomPortalLinksپر کلک کریں۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:420
(Release ID: 1689005)
Visitor Counter : 372