وزارت دفاع

بھارتی فوج نے ، یوم فوج کی پریڈ کے دوران بہت سے ڈرون طیاروں کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا

Posted On: 15 JAN 2021 4:10PM by PIB Delhi

نئیدہلی،15جنوری،2021، بھارتی فوج نے آج 15 جنوری 2021 کو دہلی کینٹ میں یوم فوج کی پریڈ کے دوران دیسی جانکاری سے ڈیزائن کئے گئے اور تیار کئے گئے 75 ڈرون طیاروں کی کارکردگی کا براہ راست مظاہرہ کیا۔ ان ڈرونس کے نمونوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

یہ مظاہرہ اپنے آپ کو افرادی قوت سے ٹیکنالوجی کی قوت میں تبدیل کرنے کے لیے تاکہ مستقبل کے سکیورٹی کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ بھارتی فوج کی کوششوں کا اظہار ہے۔ بھارتی فوج مصنوعی ذہانت (اے آئی) خودکار ویپن سسٹمز، کوانٹم ٹیکنالوجیز، روبوٹکس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اورالگورتھم وارفیئر میں زبردست سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔ تاکہ فوج لڑائی کی اپنی صلاحیت اور تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کرسکے ۔

بھارتی فوج نے ڈریمرس، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز،  پرائیویٹ سیکٹر، ماہرین تعلیم، دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور محکمہ دفاع کے سرکاری سیکٹر کے اداروں (ڈی پی ایس یوز) کے ساتھ وسیع پیمانے پر تعاون کی ٹیکنالوجی سے متعلق کوششیں کی ہیں۔ان میں سے اس طرح کا ایک پروجیکٹ مصنوعی ذہانت (اے آئی) آفنسیو ڈرون کارروائی ہے جسے ایک بھارتی اسٹارٹ اپ کے ساتھ ترقی دی گئی ہے۔ یہ پروجیکٹ ویپن پلیٹ فارموں کے معاملے میں بھارتی فوج کی خودمختاری کی شروعات کی علامت ہے۔ اور اس سے انسانی وسائل کے ساتھ جدید  ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کے امتزاج کی جانب فوج کے عہد کا اظہار ہوتا ہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.410



(Release ID: 1688998) Visitor Counter : 156