شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

این سی اے وی ای ایس انڈیا فورم 2021

Posted On: 14 JAN 2021 7:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،14؍جنوری:

  1. 2017ء میں یوروپی یونین نے ‘‘نیچورل کیپٹل اکاؤنٹنگ اینڈ ویلوایشن ایکو سسٹم سروسز’’ (این اسی اے وی ای ایس)نامی ایک پروگرام خاص طورپر ایکو سسٹم اکاؤنٹنگ میں ماحولیاتی معیشت کے تجزیے میں معلومات کو جدیدنے بنانے میں ملکوں کی مدد کے لئے شروع کیا تھا۔اس سے پائیدار ، معاشی  نمو کو یقینی بنانے کے لئے مدد مل سکتی ہے۔این اسی اے وی ای ایس پروجیکٹ پانچ ممالک  بھارت، برازیل، چین، میکسیکو اور جنوبی افریقہ میں یونائیٹڈ نیشن اسٹیٹسٹکس ڈویژن(یو این ایس ڈی)، یونائیٹڈ نیشن انوائرمنٹ پروگرام(یو این ای پی)اورسیکریٹریٹ آف دی کنونشن آف بایولوجیکل ڈائیورسٹی(سی بی ڈی)کے ذریعے  نافذ کیا  جارہاہے۔

 

  1. شماریات  اور پروگرام نافذ کرنے والی وزارت نے این سی اے وی ای ایس پروجیکٹ کے تحت پچھلے تین سال کے دوران متعدد اقدامات کئے ہیں۔اس پروجیکٹ کے تحت وزارت کے ذریعے کئے گئے اقدامات کا تجزیہ اور کن شعبوں میں نیچورل کیپٹل اکاؤنٹس کا نفاذ ہوسکتا ہے، اس کا خاکہ ترتیب دینے کے لئے اور خاص طورپر پالیسی سازی اور پالیسی تجزیے کے شعبوں میں وزارت  یونائٹیڈ نیشنل اسٹیٹسٹکس ڈویژن (این این ایس ڈی)، یوروپی یونین  اور یو این انوائرمنٹ کے اشتراک سے وزارت این سی اے وی ای ایس انڈیا فورم (ورچوئل شکل میں)کا انعقاد کررہی ہے۔

 

  1. این سی وی ای ایس انڈیا فورم 2021ء کے تین لائیو اجلاس 14، 21 اور 28 جنوری 2021ء کو ہوں گے۔اس تقریب کا پہلا اجلاس آج منعقد ہوا، جو  ہندوستان کے ذریعے کی جانے والی کوششوں پر مباحثے اور نیچورل کیپٹل اکاؤنٹنگ اینڈ ویلوایشن آف دی ایکو سسٹم سروسز کے شعبے میں بین الاقوامی ایجنسیوں کے ذریعے کئے جانے والے اقدامات کے لئے وقف ہے۔اس اجلاس میں دنیا بھرسے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی ، اس کی لائیو ریکارڈنگ ویب پورٹل - http://ncavesindiaforum.in. پر دستیاب ہے۔

 

  1. شماریات اور پروگرام نافذ کرنے والی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر چھترپتی شواجی نے اجلاس کا آغاز کیا اور انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ شماریات اور پروگرام نافذ کرنے والی وزارت نیشنل اسٹیٹکل سسٹم کے لئے ایک بنیادی مرکز ہے، جو اس ڈاٹا سسٹم کو ملک بھر میں عام کرنے اور اشتراک میں اہم رول ادا کرے گی اور وزارت بھارت کے نیشنل اسٹیٹسٹکس سسٹم کو مضبوط کرنے اور پالیسی و مضبوط عمل آوری کو بروقت عوام کے لئے مہیا کرنے کی سمت میں قومی ترجیحات کے عین مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ اپنے وژن کے مطابق اس وزارت نے جو اقدامات کئے ہیں، ان میں سسٹم آف انوائرمنٹل اکونومک اکاؤنٹنگ (ایس ای ای اے)کے سسٹم کو نافذ کرنا بھی شامل ہے۔

 

  1. مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے شماریات و پروگرامو ں کا نفاذ  اور منصوبہ بندی جناب راؤ اندر  جیت سنگھ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پالیسی سازی شواہد پر مبنی ڈاٹا کی بنیاد پر ہونی چاہئے اور اس میں ماحولیات کا تجزیہ اور اس کے اثرات کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہئے۔

 

  1. ہندوستان میں یوروپی یونین کے سفیر جناب یوگو آسٹوٹو نے شماریات اور پروگرام نافذ کرنے والی وزارت کی کووشوں کو سراہا اور اس حقیقت پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی بایوڈائیورسٹی جیسے ماحولیات سے متعلق ایشوز کا حال نکالنے کےلئے سائنس پر مبنی ڈاٹا پالیسی کے ساتھ نیچورل کیپٹل اکاؤنٹنگ بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ نیچورل کیپٹل اکاؤنٹنگ 1980ء سے نافذ ہے اور ایس ای ای اے کے تناظر میں بہت ساری تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں۔ ایسے میں بہترین عمل اور معلومات کو ایک دوسرے سے اشتراک کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور یہ کہ اس حوالے سے بھارت مستقبل میں جو بھی اقدامات کرے گا، اس کے لئے یوروپی یونین اسے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

 

  1. اجلاس کے دوران این سی اے وی ای ایس پروجیکٹ کے تحت شماریات و پروگرام نافذ کرنے والی وزارت کے ذریعے کی جانے والی سرگرمیوں پر مبنی ایک رپورٹ کا اجراء ہوا۔ یہ رپورٹ ماحولیاتی سازو سامان اور خدمات کے شعبوں میں شماریات اور پروگرام نافذ کرنے والی وزارت کے ذریعے کئے گئے اقدامات کا ایک خلاصہ پیش کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی این سی اے وی ای ایس پروجیکٹ کے حصے کے طورپر وزارت نے جو دوسرے اقدامات کئے ہیں، اس کی جھلکیاں بھی اس رپورٹ میں موجود ہیں۔

 

  1. انوائرمنٹ اِکونومک اکاؤنٹنگ پر اقوام متحدہ کی ماہرین کی کمیٹی کے سربراہ برٹ کروسی اور یواین ای ایس سی اے پی کے ڈائریکٹر گیما وان ہلڈرین نے معاشی نمو اور پائیدار ترقی کو ماحولیات سے مربوط کرنے کے حوالے سے پریزینٹیشن پیش کیا۔جس میں ان کا زور بنیادی طورپر انوائرمنٹل اِکونومک اکاؤنٹنگ(ایس ای ای اے)پر تھا۔ انہوں نے سائنس اور معاشی ڈاٹا کا روایتی اکاؤنٹنگ کے اصولوں سے جوڑنے کے حوالے سے ایک تجزیاتی فریم ورک کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ نکتہ بھی اٹھا یا کہ ماحولیات اور قدرتی وسائل کے ذخیرے میں تبدیلی کا تجزیہ کرکےمعاشی نمو میں  پائیداری لانے میں ایس ای ای اے کس طرح معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

 

  1. ایک پینل مباحثہ بھی ہوا، جس میں پینلسٹ کی حیثیت سے یو این ایس ڈی کے ڈائریکٹر اسٹیفن سوئنفیسٹ،  یو این ای پی کے ڈائریکٹر سوسان گارڈنر، ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر کیرن ایریکا کیمپر اور ڈائریکٹر جنرل (اسٹیٹسٹکس)ڈاکٹر شیلجا شرما نے حصہ لیا۔ ہندوستان کے سابق چیف اسٹیٹسٹیشن  جناب پروین شریواستو نے اس مباحثے کو ایک نیا رُخ دیا۔  پینلسٹوں نے مباحثے میں اپنے گرانقدر تجربے کا اشتراک کیا اور پچھلے تین برسوں کے دوران این سی اے وی ای ایس پروجیکٹ کے تحت شماریات اور پروگرام نفاذ کی وزارت کے ذریعے کی گئی حصولیابیوں کے لئے اسے تحسین پیش کی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام طرح کے معاشی فیصلوں میں ماحولیات کے لئے ایکو سسٹم پر مبنی تجزیاتی سیٹ اَپ کو یقینی بنانا بالخصوص ہندوستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ڈاکٹر شرما نے سی ای ای اے فریم ورک کے نفاذ کے لئے شماریات  اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت کےمستقبل کے ایکشن پلان  کی بھی وضاحت کی اور  عالمی اُصولوں  کے حوالے سے وزارت کے ذریعے جو کچھ کوششیں کی گئیں اس کی تفصیل بھی پیش کی۔ پینلسٹ ان توقعات کے حوالے سے متحد تھے کہ انوائرمنٹ اکاؤنٹنگ کے شعبے میں شماریات اور پروگرام نفاذ کی وزارت بہت جلد سب سے آگے نکل جائے گی۔

 

  1. اجلاس کا دوسرا سیشن 21 جنوری 2021ء کو منعقد ہوگا، جس سے ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر خطاب کریں گے اور اپنے خطاب میں ہندوستان میں  مستقبل میں ماحولیات کے عین مطابق حکمرانی کے حوالے سے روشنی ڈالیں گے۔اس میں یونائیٹڈ نیشن انوائرمنٹ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ اِنگر انڈرسن، یونائٹیڈ نیشن کنونشن آن بایولوجیکل ڈائیورسٹی کی ایگزیکٹو سیکریٹری محترمہ ایلزابتھ مریما ا ور یونائیٹڈ نیشن کے اِکونومکس  ڈیولپمنٹ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور چیف اِکونومسٹ جناب ایلیٹ ہیرس بھی شریک ہوں گے۔

 

  1. اس فورم کے ذریعے وزارت کا اصل نشانہ یہ باور کرانا ہے کہ سرکار اپنی پالیسی کی تیاری میں ماحولیات کو اولیت دیتی ہے اور این سی اے وی ای ایس انڈیا فورم 2021ء میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی سرگرم شراکت کا استقبال کرتی ہے۔

 

*************

 

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 399)


(Release ID: 1688740) Visitor Counter : 259