کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اے پی ای ڈی اے نے ’’اچھی زرعی سرگرمی (جی اے پی)، پروسیسنگ اور اسپغول(سَلیم)‘‘ بہتر بنانے کے بارے میں ایک ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 14 JAN 2021 4:47PM by PIB Delhi

نئیدہلی،14جنوری،2021، اے پی ای ڈی اے نے ساؤتھ ایشیاء بایو ٹیکنالوجی سینٹر اور ڈی بی ٹی- ایس اے بی سی بایوٹیک کسان ہب، محکمہ بایوٹیکنالوجی، آئی سی اے آر- ڈی ایم اے پی آر، محکمہ زراعت اور آر ایس اے ایم بی، حکومت راجستھان کے ساتھ مل کر  ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس کاموضوع تھا ’’اچھی  زرعی سرگرمی (جی اے پی)، پروسیسنگ اور اسپغول (سَلیم) کو بہتر بنانا ہے۔ اس کا مقصد راجستھان سے اسپغول کی مصنوعات کی برآمد کاروں کی سپلائی چین کو مستحکم بنانا ہے۔

اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر انگامتھو نے اپنی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اسپغول (سَلیم) ایک بے مثال شے ہے جس کے صحت سے متعلق کئی فائدے ہیں۔ امریکہ، یوروپ، آسٹریلیا اور چین کے ترقی یافتہ ملکوں میں اس کی بڑی مانگ ہے۔ انھوں نے اسپغول کی مصنوعات کی پیداوار اور برآمد کو ترقی دینے پر زور دیا۔ حکومت راجستھان کے زراعت اور باغبانی کےمحکمے کے کمشنر ڈاکٹر اوم پرکاش نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسپغول ایک حساس فصل ہے اور کٹائی کے دوران اوس یا بارش کی وجہ سے خراب ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسپغول کی دیرپا قسمیں تیار کی جائیں جو خراب موسم میں بھی پنپ سکیں اور زیادہ پیداوار دے سکیں تاکہ صنعت کو زیادہ پروسیسڈ مصنوعات حاصل  ہوسکیں۔

اے پی ای ڈی اے اور آر ایس اے ایم بی نے  اسپغول کی پیداوار ، راجستھان میں زرعی پروسیسنگ صنعتوں اور برآمدات کے فروغ کے لیے مالی اسکیموں، اسپغول بین الاقوامی تجارت اور اس کے فروغ نیز اس معاملے میں راجستھان کے حصے کے بارے میں اپنی سرگرمیوں کے سلسلے میں ایک تفصیلی مقالہ پیش کیا۔

پروگرام سے ڈاکٹر ستیہ جیت رے، ڈائرکٹر ، آئی سی اے آر-ڈائریکٹوریٹ آف میڈیسنل آرومیٹک پلانٹس ریسرچ (ڈی ایم اے پی آر)، آنند، گجرات، ڈاکٹر سی ڈی مائی، صدر ساؤتھ ایشیا بایوٹیکنالوجی سینٹر اور ڈی بی ٹی- ایس اے بی سی بایوٹیک کسان ہب فار ویسٹرن ڈرائی ریجن، ڈاکٹر آر ناگ راجا ریڈی، سائنٹسٹ، آئی سی اے آر- ڈی ایم اے پی آر، جناب بھگیرتھ چودھری، ڈی بی ٹی- ایس اے بی سی بایوٹیک کسان ہب، ساؤتھ ایشیا بایوٹیکنالوجی سینٹر، جودھ پور اور بورڈ ممبر، اے پی ای ڈی اے، جناب جے دیپ سریواستو، چیف جنرل مینیجر، این اے بی اے آر ڈی، جے پور نے بھی خطاب کیا۔

ویبینار میں مختلف مرکزی / ریاستی حکومتوں، ڈی بی ٹی-ایس اے بی سی، این اے بی اے آر ڈی، ایس ایف اے سی، اسپغول پروسیسرس ایسوسی ایشن، صنعتوں اور برآمدکاروں کے 70 سے زیادہ نمائندوں نے  شرکت کی۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.380


(Release ID: 1688727) Visitor Counter : 217