وزارت دفاع
بھارت کی دیسی جانکاری سے تیار کردہ پہلی 9 ایم ایم کی مشین پسٹل
Posted On:
14 JAN 2021 4:23PM by PIB Delhi
نئیدہلی،14جنوری،2021، بھارت کی دیسی جانکاری والی پہلی 9 ایم ایم کی مشین پسٹل مشترکہ طورپر ڈی آر ڈی او اور بھارتی فوج نے تیار کی ہے۔ انفینٹری اسکول، مہو اور ڈی آر ڈی او کے آرمامینٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے آر ڈی ای)، پونہ نے اپنی اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے اس ہتھیار کا ڈیزائن بنایا اور اسے تیار کیا۔ یہ ہتھیار چار مہینے کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا ہے۔ اس مشین پسٹل سے ان سروس9 ایم ایم ہتھیار فائر کیا جاسکتا ہے۔ اس کا اوپری ریسیور ہوائی جہاز میں استعمال کیے جانے والے ایلومینیم سے اور نچلا ریسیورکاربن فائبر سے بنایا گیا ہے۔ اس کے مختلف حصوں کا ڈیزائن تیار کرنےا ور بنانے میں، جس میں ٹریگر کے حصے بھی شامل ہیں، 3 ڈی پرنٹنگ عمل کا استعمال کیا گیا۔
اس ہتھیار کو ذاتی ہتھیار کے طور پر فوج کے افراد کمانڈر، ٹینک اور طیاروں کے عملے، ڈرائیور/ ڈسپیچ رائیڈر، ریڈیو/ راڈار آپریٹر، کلوزڈکوارٹر بیٹل، شورش مخالف کارروائیوں اور دہشت گردی مخالف کارروائیوں میں استعمال کیاجاسکتا ہے۔ مرکزی اور ریاستی پولیس تنظیمیں اور وی آئی پی لوگوں کے تحفظ کی ڈیوٹی انجام دینے والے اور پولیس والے بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس مشین پسٹل کی لاگت 50000 روپئے فی پسٹل سے کم ہ وگی اور اس کے برآمد کے بھی امکانات ہیں۔
اس ہتھیار کا نام ’’اسمی‘‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے ’’فخر‘‘، ’’عزت نفس‘‘ اور ’’سخت محنت‘‘۔
عزت مآب وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت وژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ چھوٹا سا قدم خود کفالت کی راہ ہموار کرے گا اورامید ہے کہ فوج اور نیم فوجی دستے اسے جلدی سے اپنے یہاں شامل کریں گے۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.382
(Release ID: 1688726)
Visitor Counter : 285