مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

بنگلورو میٹرو کے مرحلے-2 کا افتتاح


تیز آمدورفت اور اسمارٹ موبلٹی متبادلوں کو اہل بنانے کے لئے بنگلورو مشن 2022 کے اہداف کی سمت میں اٹھایا گیا قدم

مرحلہ-2 میں 74 کلو میٹر طویل روٹ پر 62 اسٹیشن کے ساتھ مرحلہ-1 میں چاروں سمتوں میں 34 کلو میٹرلمبائی میں دونوں بینگنی اور ہری لائنوں اور دو نئی لائنوں کی توسیع شامل ہے

Posted On: 14 JAN 2021 6:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14جنوری 2020/ہاؤسنگ اور شہری امور کے  وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)  جناب ہردیپ سنگھ پوری، کیمیکل اور فرٹیلائز کے مرکزی وزیر جناب  سدانند گوڑا  اور کرناٹک کے   معزز وزیر اعلی  جناب بی ایس یدی یورپا نے  آج یلاچیناہلی  سے سلک انسٹی ٹیوٹ میٹر اسٹیشنوں تک ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر   نما میٹرو کے مرحلے -2 کے تحت 6 کلو میٹر طویل  جنوبی  توسیع لائن  کا آغاز کیا۔   میٹرو توسیع لائن اور ایف او بی  کا افتتاح آج شہر میں تیز آمدورفت  اور  اسمارٹ موبلٹی کے    متبادلوں کو  اہل بنانے کے لئے  بنگلورو مشن  2022 کے   اہداف کی سمت میں  ایک قدم ہے۔

بنگلورو میٹرو ریل پروجیکٹ مرحلہ 2 کے تحت   74 کلو میٹر طویل  روٹ پر 62 اسٹیشن آتے ہیں  اور اس میں  چاروں سمتوں میں  کل  34 کلو میٹر  میں مرحلہ 1 کی   بینگنی اورہری   دونوں لائنوں کی   توسیع اور دو نئی لائنیں شامل ہیں۔ ان دو لائنوں میں 21 کلو میٹر لمبا گوتی گیرے –نیگاپرا وروٹ  اور 19 کلو میٹر لمبا  روڈ بومڑا سینٹرا شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ میں 3695 کروڑ روپے   کی لاگت سے  پورا کیا جارہا ہے۔  فی الحال  یراچلی ہلی میٹر اسٹیشن  سے آگے 5 نئے اسٹیشن شامل ہیں، جن کے نام ہیں- کونن کنٹے کراس، دودوکلا سینڈ  ، وزار ہلی  ، تھالا گٹاپورا  اور سلک  انسٹی ٹیوٹ۔   توسیع میں  موجودہ چلنے والی  24.2 کلو میٹر  طویل ہری (شمال جنوبی  )لائن کے  جنوبی کنارے پر  6 کلو میٹر  ایلی ویٹیڈ شامل ہیں۔  اس توسیع کے ساتھ  این ایس  کوریڈور   30.2 کلو میٹر طویل  ہوجائے گا۔   ایلیوٹیڈ حصے میں   213  اسپین  (پل) شامل ہیں۔    اس کامیں سپر اسٹرکچر کے لئے   1032 پائل ، 223 پیئرس اور 1998   سیگمنٹ و  اسٹیشنوں  میں 65 گریڈر  شامل ہیں۔  اس میں 2109655  کم کنکریٹ  اور 20500 میٹرک ٹن  اسٹیل   استعمال کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ آف آرٹ  ایکوپمنٹ کے علاوہ  بجلی سے جڑے کاموں، سگلنلگ اور ٹیلی مواصلات کے لئے مختلف شکلوں کے   765 کلو میٹر   کیبل اور تار  بچھائے گئے ہیں۔   میٹروکی کچھ   خصوصیات اس طرح ہیں:

  • مسافروں کی سہولت کے لئے ہر اسٹیشن  پر 8 ایکسی لیٹر  اور 4 ایلی ویٹر  لگائے گئے ہیں۔ جس سے  کل 40 ایکسی لیٹر  20 ایلی ویٹر ہوگئے ہیں۔
  • اس توسیعی لائن کے تمام  5 اسٹیشنوں پر   کل 1.2 میگاواٹ  صلاحیت کے  روف ٹاپ اور آلات لگائے جارہے  ہیں۔  شمسی توانائی پلانٹوں کو مارچ 2021  تک لگانے کا   ہدف مقرر کیا گیا ہے۔   بنگلورو میٹرو میں ایسا پہلی مرتبہ ہے  کہ یہاں  شمسی توانائی پلانٹ لگائےجارہے ہیں۔
  • تمام اسٹیشنوں پر نئے سروس روڈ پر داخلی /نکاسی کی سہولیات  دستیاب کرائی گئی  ہیں۔ سروس روڈ پر  بس گلیارہ   ٹیکسی اور آٹو کے  پک اپ اور ڈراپ ایئریا مقرر کیا گیا ہے۔
  • جسمانی طور سے معذور  اور نابینا لوگوں کے لئے ریمپ، لفٹ،الگ بیت الخلا،  محسوس ہونے والے راستے  اور ٹرینوں میں   مقررہ مقام جیسی سہولیات  دستیاب کرائی گئی ہیں۔ 

ملٹی ماڈل انٹی گریشن

بس اڈوں کا پتہ لگانے کے لئے پانچ اسٹیشنوں کے دونوں طرف خصوصی موڈ بدلاؤ خدمت لین بنائی گئی ہے  اور وسطی سرکاری ٹرانسپورٹ   (آئی پی ٹی)  کے لئے   مقام دستیاب کرایا گیا ہے۔

ایک ملک ایک کارڈ

 بنگلورو میٹرو میں خود کار  کرایہ جمع کرنے (اے ایف سی) کے نظام کے لئے  خصوصی تکنیک کا  استعمال کیا ہے، جو  افتتاح کے ساتھ ون لوپ  این سی ایم سی ’ایک ملک ایک کارڈ‘  کے استعمال سے    سفر میں مدد ملتی ہے۔

این سی ایم سی کے لئے موجودہ چلنے والی 42 کلو میٹر لمبے  نیٹ ورک کے  40 اسٹیشنوں پر اے ایف سی نظام کو بھی   اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

مرحلہ  1 کی لائنوں سمیت  تمام لائنوں پر  این  اسی ایم سی پر مبنی ٹکٹ  خدمات  15 اگست 2021 سے پہلے  سفر کے لئےدستیاب کرانے کا ہدف ہے۔  اس کے بعد، بنگلورو میں مغربی توسیع سمیت  55 کلو میٹر طویل  پورے میٹرو نیٹ ورک میں  مسافر اپنے سفر کے لئے   ادائیگی کرنے کے لئے   روپے کارڈ  یا کوئی دیگر  این  سی ایم سی تعمیل شدہ  بینک کارڈکا  استعمال کرسکتے ہیں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-391

 



(Release ID: 1688713) Visitor Counter : 151