بجلی کی وزارت

پی ایف سی لمٹیڈ کی طرف سے 5000 ہزار کروڑروپے مالیت کے ڈبینچرز  کا عوامی اجرا 15 جنوری 2021  کو شروع ہوگا


الاٹمنٹ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پرہوگا

Posted On: 14 JAN 2021 1:22PM by PIB Delhi

پاورفائنناس کارپوریشن لمٹیڈ ،بھارت میں سرکردہ  مالی اداروں  میں سے ایک  ہے۔ جس میں بجلی کے شعبے پرتوجہ دی جاتی ہے ۔ یہ ادارہ 15 جنوری 2021 کو ،  5000 کروڑروپے کے سکیورڈ   ، قابل معاوضہ  نان کنورٹیبل  ڈبینچرز   کا عوامی اجرا کرے گا۔ بنیادی قیمت 500 کروڑروپے ہے ۔جس میں  4500 کروڑروپے تک کے سبسکرپشن کو برقراررکھنے کا متبادل حاصل ہے۔ جس کی کل قیمت 5000 کروڑروپے تک ہے اور جسے رکھنے کی حد 10000 کروڑروپے تک کی ہے۔ نان کنورٹیبل  ڈبینچرز  ( این سی ڈی ) کی بظاہر قیمت  ایک -ایک ہزار روپے ہے۔پہلے اجرا  کی آخری تاریخ 19  جنوری  2021  ہے ،جس میں  پہلے اختتام یا توسیع   کا متبادل موجودہے ،جیسا کہ پی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  یا اس سے  متعلق  ایک  تشکیل دی گئی کمیٹی   نے  فیصلہ کیا ہو ۔

پہلے عوامی اجرا کے تحت تین ، پانچ ،دس اور  15سال کی مدت کے متبادل کی پیش کش کی گئی ہے۔ پہلی سیریز  کے تحت   تین سال کی  این سی ڈی مدت  میں 4.65 فیصد  سالانہ سے 4.80 فیصد سالانہ  کی فکسڈ کوپن شرح کی پیش کش کی  جائے گی، جبکہ دوسری سیریز کے تحت  پانچ سال کی این سی ڈی مدت میں 5.65 فیصد  سالانہ سے 5.80فیصد سالانہ   کی فکسڈ کوپن شرح  کی پیش کش کی جائے گی ، جس کا انحصارسرمایہ کاروں  کے زمروں پر ہے۔دس سال کی این سی ڈی مدت میں  سود کی فکسڈ  اور  کم زیادہ ہونے والی دونوں شرحوں  کے متبادلوں  کی  پیش کش  کی گئی ہے۔ فکسڈ کوپن   کی شرح  6.63 فیصد سالانہ سے 7.00فیصد سالانہ ہے۔ دوسری طرف ، کم زیادہ شرحو ںوالا  کوپن  ،بینچ مارک  ایف آئی ایم ایم ڈی اے  دس سال  جی سیک ( سالانہ طورپر ) + 55 بیسس پوانٹ  کی 80 بیسس پوانٹ تک توسیع   پر مبنی ہے،جس کا انحصار  ابتدائی اور انتہائی شرح  پر ہے  اور جس کا انحصار                    سرمایہ کارو ں کے زمرے پر ہے ۔ 15 سال کی این سی ڈی مدت میں  فکسڈ کوپن کی بہت سی شرحوں  کی  پیش کش کی گئی ہے جس میں کوپن کی زیادہ سے زیادہ شرح 7.15 فیصدسالانہ ہے۔

این سی ڈی کی تمام سیریز  میں ،د س  این سی  ڈی  کے لئے کم سے کم  درخواست  کی  مجموعی قدر 10000 روپے  ہے  اور  ایک این سی ڈی کے کئی  پہلوؤں کی   بظاہر قدر  

 

 

 

*************

ش ح۔اس  ۔رم

U- 375

 



(Release ID: 1688517) Visitor Counter : 141