نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے قوم کو مکرسنکرانتی اور پونگل کی ماقبل شام مبارکباد دی ہے

Posted On: 13 JAN 2021 4:45PM by PIB Delhi

نئیدہلی،13جنوری،2021، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے مکر سنکرانتی اور پونگل کی ماقبل شام لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:-

’’میں مکرسنکرانتی اور پونگل کے مقدس موقع پر اپنے تمام شہریوں کو گرمجوشی کے ساتھ مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

مکرسنکرانتی’اتراین‘ کے موقع پر آتی ہے یعنی سورج کا شمال کی جانب سفر کا آغاز۔ پورے ملک میں مختلف علاقائی ناموں سے منایا جانے والا یہ تہوار کٹائی کے موسم سے عبارت ہے اور  اتحاد کے اُس شاندار مشترکہ دھاگے کی عکاسی کرتا ہے جو ہمارے مخلوط کلچر میں تمام بھارتیوں کو ایک ساتھ باندھے ہوئے ہے۔

یہ زرعی تہوار صحیح معنی میں قدرت کی فیاضی اور حیات آفرینی کی تقریب منانے کے لیے جانا جاتا ہے اور فطرت کے ساتھ ہمارے ہم زیستانہ تعلق کی یاد دلاتا ہے۔ یہ تقریب فطرت کے ساتھ ہماری گہری وابستگی کی بھی مثال ہے۔ یہ وہ موقع ہے کہ جب ہم گاؤوں میں جو کہ ہمارے ورثے اور کلچر کا پالنا ہیں، اپنی جڑوں سے دوبارہ وابستگی اختیار کرتے ہیں۔

خدا کرے یہ تہوار ہمارے کنبے میں خوشی لانے کا  باعث ہو، ہماری قوم میں اتحاد کو مستحکم بنائے اور آنے والے مہینوں میں اچھے وقت کی مقدس شروعات کرے‘‘۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.349


(Release ID: 1688390) Visitor Counter : 187