صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے وزارت صحت اور ناکو کے ذریعہ منعقد پہلے ریڈ ربن کوئز کمپٹیشن کے گرانڈ فنالے کا افتتاح کیا


با صلاحیت نوجوانوں کی افرادی قوت کے لیے اچھی صحت پہلی ضرورت

بھارت اپنے نوجوانوں کی افرادی قوت کے لیے نوکریوں اور آمدنی کے دیگر ذرائع کو یقینی بنانے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے

Posted On: 12 JAN 2021 6:39PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن (ناکو) اور صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے ذریعہ منعقد پہلے ریڈ ربن کوئز کمپٹیشن کے گرانڈ فنالے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صحت و خاندان فلاح وبہبود کے وزیرمملکت جناب اشونی کمار چوبے بھی موجود تھے۔

1.jpg

افتتا ح کے موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ میرے لئے فخر کامقام ہے کیونکہ میں آج یہاں نیشنل یوتھ ڈے2021 پر موجود ہم یہ دن اپنے نوجوانوں کی حصولیابیوں کا جشن منانے کے لئے منعقد کرتے ہیں۔ اس دن کا انعقاد سوامی وویکا نند کے یوم پیدائش پر کیاجاتا ہے۔سوامی وویکا نند کے اعلی اصول ہندوستانی نوجوانوں کے لئے حوصلہ کا باعث رہے ہیں۔

 ہندوستان کی مختلف النوع آبادیوں پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ بھارت کی آبادی کو بزرگ ہوتی دنیا میں سب سے نوجوان ملک کے طور پر مثال دی جاتی ہے۔ اوسط عمر کے لوگوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے اور بھارت میں اتنی زیادہ تعداد میں نوجوان اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔ سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ایسی طاقت آئندہ پھر کبھی نہیں ہوگی۔  امیدوں سے سرشار نوجوانوں کی کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کیا کیا قدم اٹھائے جارہے ہیں۔

 انہوں نے آگے کہا کہ استفادہ کے دائرے کو بڑھانے کے لئے کام کرنے لائق نوجوانوں کی اپنی آبادی کو نوکری اور آمدنی کے دیگر ممکنہ ذرائع مہیا کرانے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک تجزیہ کے دوران یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ اچھی صحت، اچھی تعلیم، روزگار   کا موقع اور فیصلہ سازی کے عمل میں بڑے پیمانے پر حصہ داری سے معیار زندگی میں بہتری آتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ بھارت اس موقع کا جشن منائے۔

 نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن(ناکو) کو اس پہلے ریڈ ربن کلب کوئز کمپٹیشن کے انعقاد کے لئے مبارک باد دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ میں ناکو اور ریاستوں کی ایڈز کنٹرول سوسائٹیوں کو ضلع، ریاست اور علاقائی سطح پر اس کے لئے مبارک باد دیتا ہوں جس میں پورے بھارت سے 5 ہزار سے زیادہ کالج شریک ہوئے ہیں۔ نوجوانوں میں علم کی روایت کی آبیاری میں کوئز ایک بہترین طریقہ ہے یہ انہیں ان کی موجودہ علم کی سطح کا تجزیہ کرنے اور نئے موضوعات میں دلچسپی پیدا کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ ناکو  سال 2005 سے 50ہزار سے زیادہ اسکولوں میں این سی ای آر ٹی کے ساتھ اشتراک سے تعلیم بالغاں پروگرام نافذ کیا جارہا ہے۔ناکو نے 12500 ریڈ ربن کلب قائم کئے گئے ہیں تاکہ  کالج آنے والے نوجوانوں تک اس کی پہنچ ممکن ہو ، اس پروگرام کے تحت حوصلہ افزائی اور احتیاطی تدابیر کے ذریعہ ایک مجموعی پروگرام چلایا جاتا ہے جو خاص طور سے ایچ آئی وی سے حفاظت، دیکھ بھال اور مدد اور علاج ، اثر کم کرنے، طعنہ کم کرنے اور اپنی مرضی سے خون کا عطیہ کرنے وغیرہ شعبوں میں کام کرتا ہے۔ مجھے عالمی یوم ایڈز 2019 کے موقع پر پورے بھارت میں 300 سب سے بہتر کام کررہی آر آر سی کو مبارک باد دینے کا موقع ملا تھا۔

موجودہ کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران صحت سے متعلق کچھ اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ خاص طور سے اچھی صحت کے لئے صفائی، غذائیت، مثبت ذہنی صحت اور ذہنی بھلائی کی اہمیت کو سمجھایا گیا۔

 میں آپ سبھی سے اپیل کرتا ہوں  تناؤ کے وقت ایک ساتھ جمع ہوں اور اپنے کسی شناسا کو تناؤ سے آزاد کرنے میں ساتھ دیں۔ ہم نے ساتھ مل کر ایک لمبا سفر طے کیا ہے اور ہم ایسی کسی بھی مشکل کو دور کرنے کے لئے کوشش کرسکتے ہیں۔ صحت مند زندگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ میں اسے پھر سے دہرانا چاہتا ہوں کہ باصلاحیت نوجوانوں کی افرادی قوت کے لئے اچھی صحت پہلی ضرورت ہے۔ ایسے میں یہ اہم ہوجاتا ہے کہ نوجوانوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ صحت مند زندگی کے لئے  اپنی طرز زندگی کو بہتر کرنے پر  دھیان دیں اور اچھی عادتیں اپنانے کو اہمیت دیں۔ بیداری پیدا کرنا وہ بنیادی کوشش ہے جس سے بہتر طرز زندگی اپنا نے کے لئے لوگوں کی مدد کی جاسکتی ہیں۔ ایسے میں آج کا یہ پروگرام انتہائی اہم ہوجاتا ہے خاص طور سے ایچ آئی وی ایڈز اور دیگر صحت سے متعلق مسائل کے معلومات کی تشہیر کرنے کے سلسلے میں ۔

 قومی تعلیمی پالیسی کے موضوع پر بولتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت ہند اس سلسلے میں لمبی چھلانگ لگار ہی ہیں اور نئے بھارت اور بہتر بھارت کے  خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے تبدیلی پیدا کرنے والی نئی پالیسیاں نافذ کررہی ہیں۔ ہماری قومی صحت پالیسی 2017 یہ یقینی بناتی ہے کہ اسکولوں کے نصاب میں صحت اور صاف صفائی کو بھی اہم مقام دیا جائے۔ یہ پالیسی نوجوانی کے عمر میں صحت سے متعلق چنوتیاں اور ان کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے طویل المدتی سرمایہ کاری کی ضروریات پر زور دیتی ہیں۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا مقصد بھارت کو دنیا میں علم کا سپر پاور بنانا ہے۔یہ علم کے فروع، بھارت کے نوجوانوں میں  سماجی اور جسمانی ذمہ داری کو بھی آگے بڑھانے میں مدد کرے گی۔

2.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب اشونی کمار چوبے نے سوامی وویکا نند کو یاد کرتے ہوئے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ  ملک کا نوجوان ان کے اعلی اصولوں کو حاصل کرنے کے لئے صحیح سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے موجودہ وبائی مرض اور اس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران بے شمار نوجوانوں کو اپنی ہنر مندی کو بہتر کرتے اور نئے خیالات کے ساتھ آگے آتے ہوئے دیکھا ہے۔ آج کا نوجوان ملک کا مستقبل ہے۔ ایسے مقابلوں سے ملک کے نوجوانوں کو مزید بہتر بننے میں مدد ملے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نے بھی اختراع اور صلاحیت سازی کو ترجیح دی ہے۔

اپنے خطاب کے آخر میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے دہرایا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہے اور ہماری سرکار کا مقصد نوجوانوں کو ہندوستان کے مستقبل کا انوویٹرس، کریئٹرس، بلڈرس اور لیڈرس بننے میں مدد کرنا ہے۔

3.jpg

 

جوائنٹ سکریٹری( صحت) جناب آلوک سکسینہ اور دیگر سینئر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

******

 

ش  ح ۔ق ت۔ ر ض

U-NO.332



(Release ID: 1688185) Visitor Counter : 167