نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیر اعظم نریندر مودی کا دوسرے قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹول کے الوداعی تقریب سے خطاب


سوامی وویکانند کا اثر ورسوخ اور اثر ہماری قومی زندگی میں جوں کے توں رہیں گے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ سیاست میں بے لوث اور تعمیری رول ادا کریں اور سیاست میں بے لوث اور غرض سے اوپر اٹھ کر تعاون کریں

نوجوان مثبت تبدیلیوں کے لئے اختراعات کے ساتھ آگے آرہے ہیں، جو ملک کے جمہوری مستقبل کے لیے ایک حوصلہ کن علامت ہے: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا

ملک کو درپیش مسائل اور مشکلات کو جمہوری عمل سے حل کیا جائے گا: لوک سبھا اسپیکر

نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے ملک کو بااختیار بنایا جاسکے گا: رمیش پوکھریال نشنک

نوجوان ایک بھارت سریشٹھ بھارت کی اسپرٹ (جذبے) کا محافظ ہے: کرن رجیجو

Posted On: 12 JAN 2021 5:52PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دوسرے قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹول کی الوداعی تقریب سے خطاب کیا۔ یہ تقریب سینٹرل ہال میں منعقد ہوئی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس فیسٹول کے تین نوجوان قومی فاتحین کے خیالات بھی سنے۔ اس موقع پر لوک سبھا کے اسپکر جناب اوم برلا، تعلیم کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو بھی موجود تھے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z9QA.jpg

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002II5X.jpg

سوامی وویکانند کو ان کی سالگرہ پر یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سوامی وویکانند کا اثر ورسوخ اور تاثر آج بھی ہماری زندگیوں میں پوری طرح قائم ہے۔ ملک کی تعمیر اور ملک پرستی یعنی نیشنل ازم کے بارے میں سوامی جی کے خیالات اور لوگوں کی خدمت کرنے سے متعلق ان کی تعلیمات کے علاوہ دنیا کی خدمت کرنے سے متعلق ان کی تعلیمات ہمیں تحریک دیتی رہیں گی۔ وزیر اعظم نے فرد اور اداروں کے لئے سوامی جی کی خدمات کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی سوامی جی کے رابطے میں آئے وہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ پائے اور انہوں نے ادارے قائم کیے اور انہوں نے بھی نئے ادارے بھی تعمیر کرنے والے تیار کیے۔ اس طرح ادارے کی تعمیر کی ترقی کا یہ سلسلہ شروع ہوااور یہ ہندوستان کی ایک بڑی طاقت ہے، کیونکہ وزیر اعظم نے انفرادی صفت کاری اور بڑی کمپنیوں کے درمیان رابطوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے بھی کہا کہ وہ حالیہ قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعے فراہم کردہ سیکھنے کے اختراعی فارمیٹ اور نرم روی کا فائدہ اٹھائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ملک میں ایک ایکو سسٹم پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس کے اکثر نہ ہونے سے ہمارے نوجوان بیرون ملکوں کی طرف دیکھتے ہیں۔

وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوامی وویکانند ہی تھے جنہوں نے پر اعتماد صاف دل نڈر اور جرأتمند ہمت والے نوجوان کو ملک کی بنیاد کے طور پر تسلیم کیا۔ جناب مودی نے نوجوانوں کے لئے سوامی وویکانند کے اصولوں (منتر) کو پیش کیا۔ فزیکل فٹنس کے لئے یہ مسلز آف آئرن ہے اور شخصیت کے نکھار کے لئے نروز آف اسٹیل ہے۔ یہ اپنے آٖ پ میں اعتماد ہے۔لیڈر شپ اور ٹیم ورک کے لئے سوامی جی نے کہا تھا کہ ’سب میں یقین کرو‘۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ سیاست میں بے لوث لگن اور تعمیری حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ایک مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایماندار لوگوں کو خدمت کرنے کا موقع حاصل ہورہا ہے۔ بے کار سرگرمیوں کی حیثیت سے پرانی سیاست بدل دی ہے۔ آج ایمانداری اور کارکردگی وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔ اس تناظر میں وزیر اعظم خاندانی سیاست کے بارے میں تفصیل سے ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی عوام پر بوجھ بن چکی ہے، جس کی وراثت بدعنوانی تھی۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ خاندانی سیاست کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ خاندانی سیاست ایک جمہوری ڈھانچے میں نااہلیت اور ڈکٹیٹر شپ کو بڑھنے کا موقع دیتی ہے، جبکہ اس طرح کے لوگ سیاست میں کنبے اور کنبے کی سیاست کو بچانے کے لئے کام کرتے ہیں۔ آج ایک سرنیم کے نام پر الیکشن جیتنے کا دور ختم ہوگیا ہے۔ اب بھی خاندانی سیاست کی یہ لعنت دور نہیں ہوئی ہے۔ سیاسی خاندانی ملک کو اولین ترجیح دینے کے بجائے اپنی اور کنبے کو فروغ دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں سماجی بدعنوانی کا یہ ایک بڑا سبب ہے۔

بھج نے زلزلے کے بعد تعمیر نو کام کی مثال پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نوجوانوں کو بتایا کہ وہ معاشرہ جو آفات میں اپنا خود کا راستہ بنانے کے لئے کچھ سیکھتا ہے۔ اپنی خود کی قسمت لکھتا ہے۔ اس لئے سبھی 130 کروڑ ہندوستانی آج اپنی قسمت خود لکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کے ذریعے ہر کوشش، اختراع، ایمانداری سے عہد اور حلف لینے کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے مستقبل کے لئے ایک مضبوط بنیاد پڑرہی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے کہا کہ ہم کو اپنے ملک کی بقا کے لئے نوجوانوں کی طاقت اور توانائی کے بہت زیادہ استعمال کرنے کا عزم کرنا چاہئے اور اپنے آئین اور پارلیمنٹ کو مستحکم بنانا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ درحقیقت ہندوستانی جمہوریت مستقبل میں پوری طرح روشن اور تابناک ہے، کیونکہ نوجوان ملک کے معاملات میں سرگرمی سے شرکت کررہے ہیں۔ ہمارے جمہوری اور اس کے نظام میں پوری طرح سرگرم ہیں۔نوجوان مثبت تبدیلیوں کے لئے اختراعات کے ساتھ آگے آرہے ہیں جو ملک کے ایک جمہوری مستقبل کے لئے حوصلہ افزا علامت ہے۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HJRI.jpg

جناب برلا نے نوجوان شرکا سے کہا کہ وہ عوام میں پارلیمانی طریقہ کار اور اقتدار کے بارے میں بیداری پھیلائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طاقت اور توانائی کا وسیلہ جو نوجوان یہاں سے لے گا ملک کے مختلف خطوں میں جمہوریت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور جمہوریت کے وسیلے سے ساتھ ہی ساتھ  ملک کو درپیش مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے راہیں ہموار کرے گا۔

جناب اوم برلا نے مزید کہا کہ سوامی وویکانند نے نوجوانوں کو طاقت اور خود اعتمادی کو مستحکم کرنے کا پیغام دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام شرکا میں اسی نوجوان طاقت اور اعتماد کو دیکھ سکتے ہیں اور محسوس کرسکتے ہیں جو کہ ناممکن کو ممکن بناسکتا ہے۔

آئین کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ ہمارے آئین کا سب سے اہم حصہ تمہید ہے اور تمہید کا پہلا جمہوریت ہے ’ہم ہندوستان کے لوگ‘ یہ جملہ ہر ایک کو ایک قومی جذبے میں باندھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا  کہ شہری پارلیمنٹری اور آئینی عمل میں سب سے اہم رائے ہندہ اور شہریوں میں سب سے اہم حصہ نوجوان لوگ ہیں۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ملک کو باختیار بنانے کی راہ ہموار ہوگی اور نیشنل یوتھ فیسٹول کے ذریعے معاشرے کے اندر اور مزید معاشرے سے ملک کے لئے افراد کو بااختیار بنانے کی مہم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔سوامی جی کا ذکر کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ سوامی جی ہمیشہ نوجوانوں کو ایک ملک کی سب سے بڑی طاقت تصور کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کردار سازی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور معاشرے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر چار ستونوں پر قائم ہے جن میں فزیکل یعنی عملی تطہیر، سماجی تطہیر ودانشورانہ تطہیر اور روحانی تطہیر۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046DH2.jpg

اپنے خطاب میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ نیشنل یوتھ فیسٹول کا ایک آن لائن- آف لائن ہائی برڈ موڈ میں اہتمام کیاگیا ہے جس میں ایک ریکارڈ شرکت دیکھی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ فیسٹول کے دوران 24 مختلف مقابلوں میں 7 لاکھ نوجوانں نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹول کے فاتحین کو مبارکباد دی۔  جناب رجیجو نے کہا کہ جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ-19 سے لڑنے کے لئے قوم سے واضح اپیل ک تھی تو یہ ہندوستانی نوجوان ہی تھے جنہوں نے عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں سب سے اہم رول ادا کیا تھا۔نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی طاقت ہے جو کہ اتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے پوری طرح اہل ہے اور یہ نوجوان نسل ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کی محافظ ہے۔

بعد میں معزز شخصیات کی جانب سے پروگرام کے اختتام پر نیشنل یوتھ پارلیمنٹ 2021 کے مقابلے کے فاتحین کو مومنٹو پیش کئے گئے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056XCT.jpg

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006SD0J.jpg

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007GNOH.jpg

 

 

................

 

 

    ش ح، ح ا، ع ر

12-01-2021

U-320


(Release ID: 1688151) Visitor Counter : 213