وزارت دفاع

تیرہویں بھارت - ویتنام  دفاعی سکیورٹی مذاکرات

Posted On: 12 JAN 2021 3:28PM by PIB Delhi

نئیدہلی،12جنوری،2021، محکمہ دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے آج 12 جنوری 2021 کو تیرہویں بھارت- ویتنام دفاعی سکیورٹی مذاکرات کی صدارت کی۔ ان کے ساتھ ویتنام کے نائب وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل گوین چی ونہ نے بھی ان کے ساتھ مذاکرات کی صدارت کی۔ ورچوئل بات چیت کے دوران محکمہ دفاع کے سکریٹری اور ویتنام کے نائب وزیر دفاع نے دونوں ملکوں کے درمیان کووڈ-19 کی صورت حال کے باوجود  موجودہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ورچوئل بات چیت کے دوران محکمہ دفاع کے سکریٹری اور ویتنام کے نائب وزیر دفاع نے اس لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جو حال ہی میں مکمل ہونے والی وزیر ا عظم جناب نریندر مودی اور سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے وزیر اعظم ہزایکسیلنسی گوین ژوان پھوک کے درمیان دسمبر 2020 میں ہونے والی چوٹی میٹنگ سے ابھر کر سامنے آیا ہے۔دفاع کے میدان میں تعاون کے نئے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انھوں نے دونوں   ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات پر اطمینان کا ا ظہارکیا۔ طرفین نے مختلف باہمی دفاعی تعاون کی  کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور  جامع اسٹرٹیجک شراکت داری کے فریم ورک کے تحت مسلح افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کا وعدہ کیا۔ طرفین نے اس بات سے اتفاق کیاکہ ماضی قریب میں دونوں ملکوں نے دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی کے تعاون کے معاملے میں قابل قدر کارروائی کی ہے۔ انھوں نے اس شعبے میں مزید تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

*****

 

ش ح ۔اج۔را

U. No. 314



(Release ID: 1688118) Visitor Counter : 159