جل شکتی وزارت

قومی جل جیون مشن کا دورہ منی پور

Posted On: 12 JAN 2021 11:41AM by PIB Delhi

قومی جل جیون مشن کی ایک چھ رکنی ٹیم 10 سے 13 جنوری 2021ء  کے دوران منی پور کا دورہ کررہی ہے۔یہ ٹیم جل جیون مشن کے ہراول پروگرام کے تحت ‘ہر  گھر جل’ کے مقصد کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے ریاست کی مدد کرنے کی غرض سے تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ٹیم ، ریاست میں پروگرام کے نافذ کرنے والوں کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کی شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں میں خدمات کو بہتر بنانے اور اسی طرح کی خدمات فراہم کرنے کےلئے اچھے عوامل کے دستاویز بھی تیار کرے گی۔

اپنے چار روزہ دورے میں ٹیم کاکچنگ ، تھوبال، بشنو پور اور  نونے اضلاع کا دورہ کرے گی۔وہ پانی کے فراہمی کی اسکیموں کے نافذ میں ملوث فیلڈ سطح کے حکام سے تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ ان گرام پردھانوں اور گرام پنچایتوں سے بھی بات کرے گی، جو اس اسکیم کے بنیادی ڈھانچے کے سرپرست ہیں، جسے پروگرام کے تحت وضع کیا گیا ہے۔ٹیم ضلع آبی اور سینیٹیشن مشن کے صدر نیز نائب کمشنر کے ساتھ بھی میٹنگ کرے گی، جس کا مقصد انہیں پیش رفت کے بارے میں تفصیل فراہم کرنا اور پروگرام کے تیز تر نفاذ کے لئے ان کی مداخلت حاصل کرنا ہے۔ دورے کے آخری دن ٹیم نے تفصیلات فراہم کرنے کے ایک اجلاس کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

ریاست منی پور میں تقریباً 4.51لاکھ دیہی مکانات ہیں، جن میں سے صرف 1.67لاکھ (37فیصد)مکانوں کو ہی پانی کی فراہمی دستیاب ہے۔ ریاست 21-2020ء میں دو لاکھ فعال مکانات کےلئے نل کا کنکشن فراہم کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ریاست نے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت 22-2021ء تک صد فیصد پانی کے نل کے کنکشن کی منصوبہ بندی کی ہے۔

جل جیون مشن اگست 2019ء میں وزیر اعظم کے ذریعے اعلان کردہ ایک ہراول پروگرام ہے۔اس کا مقصد 2024ء تک تمام دیہی گھرانوں کو نل کے ذریعے پانی کی فراہمی، مناسب مقدار اور مجوزہ معیار کے مطابق فراہم کرانا ہے۔مرکزی حکومت ریاست کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کی پابند ہے، جس میں پینے کے پانی کی فراہمی کو اولین ترجیح دی گئی۔ پروگرام کے تحت فراہم کردہ پانی کے نل کے کنکشن کے اعدادو شمار پر مبنی رپورٹ پر حکومت ہند رقم فراہم کرتی ہے اور اس ضمن میں مرکز نے 21-2020ء میں منی پور کے لئے 131.80کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

منریگا، جے جے ایم، ایس بی ایم(جی)،پی آر آئز کو 15ویں مالیاتی کمیشن کی امداد، کیمپا، مقامی علاقے کے ترقیاتی فنڈ وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں کے تحت ریاست کے ذریعے کی گئی منصوبہ بندی کو  گاؤں  کی سطح پر بدلنے کی ضرورت ہے اور ہر گاؤں کے لئے گاؤں ایکشن پلان(وی اے پی)، پندرہویں مالیاتی کمیشن کے مطابق پانچ سال کے عرصے کے لئے تیار کیاجانا چاہئے، جس میں پینے کے پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مختلف سرگرمیاں سر انجام دینے کے لئے اس طرح کے فنڈز کو استعمال کیا جاسکے۔

حالانکہ منی پور بہت زیادہ بارش والے علاقوں میں شامل ہے، لیکن اسے ہر سال فروری سے مئی کے دوران خشکی کے دنوں میں خاص طورپر پانی کی قلت کا سامنا رہتا ہے۔منی پور کی معیشت بنیادی پر زراعت پر مبنی ہے، البتہ وہاں پن بجلی پیدا کرنے کے وسیع وسائل ہیں۔ پانی سے متعلق بدانتظامیہ   نے منی پور میں پانی کی فراہمی میں بے ضابطگی پیدا کی ہے نیز پانی کے معیار کو بھی متاثر کیا ہے۔پانی کے انتظامیہ سے متعلق  تشویش کے کلیدی شعبوں میں ضرورت سے زیادہ وسائل کا استحصال اور آلودگی وغیرہ شامل ہیں۔باقاعدہ ریچارج کے ڈھانچوں اور واٹرشیڈ انتظامیہ کے ساتھ پانی صاف کرنے  کی شرح کو بڑھایا جاسکتا ہے، جس سے زمینی پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے میں مدد ملے گی۔

سخت پہاڑی سلسلے اور موسم کی صورتحال کے چیلنجوں نیز کووڈ-19 وباء کے باعث پیدا شدہ مشکلات کے مابین ریاست جل جیون مشن کو نافذ کرنے کےلئے سخت محنت کررہی ہے۔جل جیون مشن کے تحت کام پورے زورو شور سے جاری ہے اور قومی جل جیون مشن (این جے جی ایم)کی ٹیم کا ریاستی دورہ ریاست میں پروگرام کے نفاذ پر مزید زور ڈالے گا۔

ابھی تک کی ریاستی پیش رفت کی کچھ تصاویر درج ذیل دی گئی ہیں:(ذریعہ-جے جے ایم آئی ایم آئی ایس ڈیش بورڈ)

 

 

 

 

*************

 

ش ح۔اع ۔ ن ع

(12.01.2021)

(U: 306)


(Release ID: 1687883) Visitor Counter : 169