بھارت کا مسابقتی کمیشن
بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نےآسٹن ہولڈکو، جی آئی سی انویسٹر اور سی پی پی آئی بی انویسٹر کے ذریعے وِرتُسا کارپوریشن میں صد فیصد حصص کی خریداری اور اس کے مشترکہ کنٹرول سے متعلق تجویز کو منظوری دی ہے
Posted On:
12 JAN 2021 11:03AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 12، جنوری ، 2021 : بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نےآسٹن ہولڈکو، جی آئی سی انویسٹر اور سی پی پی آئی بی انویسٹر کے ذریعے وِرتُسا کارپوریشن میں صد فیصد حصص کی خریداری اور اس کے مشترکہ کنٹرول سے متعلق تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ تجویز ، بیرنگ پرائیویٹ ایکوٹی ایشیاء (بی پی ای اے) (آسٹن ہولڈ کو کے ذریعہ)، اٹاگو انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی آئی سی انویسٹر) اور سی پی پی انوسٹمنٹ بورڈ پرائیویٹ ہولڈنگس (4)(سی پی پی آئی بی انویسٹر) کے ذریعہ ورتسا کارپوریشن (ورتُسا) میں صدر فیصد حصص کی خریداری اور اس کے مشترکہ کنٹرول سے متعلق ہے۔ آسٹن ہولڈکو کمپنی دلاویڑ میں قائم ہونی تھی، یہ کمپنی سردست کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی میں شامل نہیں ہے۔ بی پی ای اے ایشیاء میں نجی حصص کی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنے والا نجی حصص سے متعلق ایک بین الاقوامی ادارہ ہے۔
جی آئی سی انویسٹر کا مکمل کنٹرول اپسٹار انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاس ہے جبکہ خود اس فرم کا مکمل کنٹرول جی آئی سی (وینچرس) پرائیویٹ لمیٹڈ کے ہاتھوں میں ہے۔ جی آئی سی، ایک خصوصی مقصد والی فرم ہے، جسے سنگاپور میں ایک پرائیویٹ لمیٹد کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا ہے، جو جی آئی سی اسپیشل انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام، سرمایہ کاری سے متعلق ہولڈنگ کمپنیوں کے تگروپ کا ایک حصہ ہے۔
سی پی پی آئی بی انویسٹر، کنیڈا کی ایک کمپنی ہے اور یہ کنیڈا پنشن پلان انویوسٹمنٹ بورڈ کی مکمل ملکیت وای ایک ذیلی کمپنی ہے۔ یہ سرمایہ کاری سے متعلق ایک ہولڈنگ کمپنی ہے اور یہ اثاثوں کی مختلف قسموں میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔
ورتُسا، اطلاعاتی ٹیکنالوجی سے متعلق خدمات فراہم کرنے والی ایک عالمی کمپنی ہے۔ ورتسا، اپنی ذیلی فرموں کے ذریعے بھارت میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی آئی ٹی خدمات فراہم کرتی ہے، جن میں ایپلی کیشن آؤٹ سورسنگ خدمات، کاروبار اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی سے متعلق پیشہ ورانہ صلاح ومشورہ کی خدمات، ٹیکنالوجی پر عمل درآمد سے متعلق خدمات، سسٹم اینٹی گریشن، ڈیجیٹل انجینئرنگ، کلاؤڈ سولیوشن وغیرہ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح۔ ع م۔ ق ر )
U.NO. 305
(Release ID: 1687871)
Visitor Counter : 219