بھارت کا مسابقتی کمیشن
بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے پی جی اسمرلدا کے ذریعے ای –کام میں حصص کی خریداری کو منظوری دی
Posted On:
12 JAN 2021 11:03AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 12، جنوری ، 2021 : بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے پی جی اسمرلدا کے ذریعے ای –کام میں حصص کی خریداری کو منظوری دے ی ہے۔
اس مجوزہ عمل میں پی جی اسمرلدا پرائیویٹ لمیٹڈ(پی جی اسمرلدا) کے ذریعے ای- کام ایکسپریس پرائیویٹ لمیٹڈ (ای- کام) میں حصص کی خریداری کی گنجائش ہے۔
پی جی اسمرلدا، سرمایہ کاری سے متعلق اداروں کے کنٹرول میں ہے، جن کا کنٹرول بالآخر ساجھیدار گروپ اے جی یا اس سے ملحق اداروں (پارٹنرس گروپ) کے ہاتھوں میں ہے۔ پارٹنرس گروپ کو نجی منڈیوں میں ایک عالمی سرمایہ کاری کا مینجر بتایا جاتا ہے، جس کا صدر دفتر سوئٹزرلینڈ میں ہے۔ یہ ادارہ اطلاعاتی ٹیکنا لوجی آئی ٹی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات، حفظان صحت، زمین جائداد، صارفین سے متعلق مصنوعات، بینکنگ اور غیر بینکنگ مالی خدمات جیسے شعبوں کی مختلف کمپنیوں کی سرمایہ کاری کرتا ہے۔
ای-کام کمپنی بھارت میں قائم ہوئی تھی۔ یہ کمپنی بھارت میں تیسرے فریق کی نقل وحمل (3-پی ایل) سے متعلق خدمات فراہم کرنے کا کاروبار کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح۔ ع م۔ ق ر )
U.NO. 304
(Release ID: 1687870)
Visitor Counter : 133