ریلوے کی وزارت

ریلویز، کامرس و صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم محکموں کے وزیر جناب پیوش  گوئل نے مشرقی اور مغربی  دونوں راہداریوں پر ڈی ایف سی میں زیر تکمیل مختلف سیکشنوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا


وزیر موصوف نے کہا کہ پروجیکٹ کی یومیہ بنیاد پر نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مکمل شدہ پروجیکٹ کو جون 2022ء تک قوم کے سپرد کیاجاسکے

راہداری کے ساتھ ساتھ مال برداری کے  ٹرمنلوں کی ترقی پر زور دینے سے تمام متعلقہ فریقوں کے لئے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا

Posted On: 11 JAN 2021 8:34PM by PIB Delhi

ریلویز اور کامرس وصنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام  تقسیم محکموں کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج مشرقی اور مغربی دونوں راہداریوں پر ڈی ایف سی میں زیر تکمیل مختلف  سیکشنوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ریلوے کے عہدیداروں نے وزیر موصوف کو تمام سیکشنوں میں کی گئی پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ بعض سیکشنوں میں کام مکمل کرانے میں پیش آرہے کچھ چیلنجوں کے بارے میں بھی انہیں بتایاگیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مکمل شدہ پروجیکٹ کو جون 2022ء تک قوم کو سونپے جانے کو یقینی بنانے کی غرض سے اس پروجیکٹ کی یومیہ بنیاد پر نگرانی کئے جانے کی ضرورت ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اب جبکہ پروجیکٹ کے تکمیل کے مرحلے میں تیزی آتی جارہی ہے۔ راہداری کے ساتھ ساتھ مال برداری سے متعلق ٹرمنلوں کی ترقی پر بھی توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

بھارتی ریلویز مال بردار ٹرینوں کے لئے تیز رفتار سے نقل و حمل فراہم کرنے کی غرض سے مال برداری کے لئے مخصوص راہداریاں  تعمیر کررہی ہے۔

پہلے مرحلے میں ڈی ایف سی سی آئی ایل مغربی ڈی ایف سی(1504روٹ کلو میٹر)اور مشرقی ڈی ایف سی(1856روٹ کلو میٹر) تعمیر کررہی ہے۔ اس میں سون نگر-دن کُنی سیکشن پی پی پی سیکشن شامل ہے۔

ای ڈی ایف سی پنجاب میں لدھیانہ کے نزدیک ساہنیوال سے شروع ہوگی اور یہ پنجاب ، ہریانہ، اترپردیش، بہار اور جھارکھنڈ ریاستوں سے ہوتے ہوئے مغربی بنگال میں دن کُنی کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔ اترپردیش میں دادری کو ممبئی کے جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ(جے این پی ٹی) سے جوڑنے والی مغربی راہداری، ڈبلیو ڈی ایف سی اور ای ڈی ایف سی کے اترپردیش، ہریانہ، راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر سے جوڑنے والی مغربی راہداری (سون نگر-دن کُنی  پی پی پی سیکشن کو چھوڑ کر)2800کلومیٹر طویل ہے اور اس کا جون 2022ء تک آغاز ہوجائے گا۔

مال برداری کے لئے مخصوص راہداری کو بھارت کی اقتصادی ترقی کی کایا پلٹ کرنے والی راہداری کے طورپر دیکھا جارہاہے۔

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حال ہی میں مشرقی اور مغربی راہداریوں پر ڈی ایف سی سی ایل کے دوسیکشنوں کو قوم کے نام وقف کیاتھا۔ یہ سیکشن ہیں: مغربی راہداری پر ریواڑی-مدار سیکشن اور مال برداری کے لئے مخصوص مشرقی راہداری پر نیو خورجہ-نیو بھاؤپور سیکشن۔

 

*************

 

ش ح۔ع م ۔ ن ع

(12.01.2021)

(U: 300)



(Release ID: 1687860) Visitor Counter : 136


Read this release in: Hindi , English , Manipuri , Punjabi