شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

نارتھ ایسٹ وینچر فنڈ(این ای وی ایف) اسٹارٹ-اپ اور نوجوان صنعتکاروں کے درمیان مقبولیت حاصل کررہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 11 JAN 2021 5:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:11،جنوری، 2021:نارتھ ایسٹ وینچر فنڈ (این ای وی ایف)،جو کہ شمال مشرقی خطے کا پہلا اور واحد پوری طرح وقف وینچر فنڈ ہے اور جس کی شروعات مودی حکومت کے ذریعے کی گئی تھی، اسٹارٹ-اپ اور نوجوان صنعتکاروں کے درمیان مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے ذریعے شروع کردہ وینچر فنڈ کی اس اسکیم کا مقصد شمال مشرقی ریاستوں میں تجارتی سرگرمیوں اور ہنرمندی کو فروغ دینا ہے۔

اس اسکیم کے بارے میں تازہ ترین جانکاری دیتے ہوئے شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)نیز وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت نے، نارتھ ایسٹ ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمیٹیڈ (این ای ڈی ایف آئی) کے ساتھ ملکر 100 کروڑ روپئے کے ابتدائی سرمائے کے ساتھ نارتھ ایسٹ وینچر فنڈ قائم کیا تھا، جو کہ شمال مشرقی خطے کا پہلا اور واحد وینچر فنڈ تھا۔ اس فنڈ کا مقصد نئے صنعتکاروں کو وسائل مہیا کرنے کے مقصد سے اسٹارٹ-اپ اور انوکھے تجارتی مواقع میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ ایسٹ وینچر فنڈ(این ای وی ایف) کی اصل توجہ زیادہ تر خوراک کی ڈبہ بندی، حفظان صحت، سیاحت، خدمات اور آئی ٹی وغیرہ کے شعبے میں شامل صنعتوں پر ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ غور کرتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں کے نوجوانوں کو ذریعہ معاش فراہم کرنے کی ابتدائی تحریک کے ساتھ شروع کی گئی یہ وینچر فنڈ اسکیم اب مختلف شعبے کے ویسے نوجوانوں کے مختلف گروہوں کو راغب کرنا شروع کرچکی ہے، جو شمال مشرقی علاقے کے اب تک کے اچھوتے پہلوؤں میں موجودہ امکانات میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وینچر فنڈ اسکیم میں پانچ سے دس سال کی طویل مدت والی وقت کی حد کے ساتھ سرمایہ کاری کا حجم 25 لاکھ روپئے سے لیکر 10 کروڑ روپئے کے درمیان ہوتا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت نے ‘‘ڈسٹنیشن نارتھ ایسٹ’’ سیریز شروع کی ہے، جس میں مختلف اداروں پر صنعت کاری سےوابستہ امکانات سمیت شمال مشرق کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ ان پروگراموں کے دوران بھی، ممکنہ صنعتوں اور تجارت سے منسلک اسٹارٹ اپ کو کاؤنسلنگ اور امداد فراہم کرنے کیلئے ایک خصوصی انتظام کیا جاتا ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 277



(Release ID: 1687854) Visitor Counter : 162