نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کو بھارت کو خوشحالی اور ترقی کے راستے پر لے جانے کے لیے کام کرنا چاہیے: لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا


یوتھ پارلیمنٹ کو’قوم کا نصب العین پہلے‘ کو ذہن میں رکھتے ہوئے جمہوریت کے جذبے کو مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کرنا ہے: لوک سبھا اسپیکر

ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے وژن کو پورا کرنے میں نوجوانوں کوشامل کرنے کے لیے اس سال نئی کوششیں کی گئی ہیں: کرن رجیجو

Posted On: 11 JAN 2021 5:16PM by PIB Delhi

نئیدہلی،11جنوری، 2021، لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلانے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ 2021 کے فائنلس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے والوں سے خطاب کیا۔ا س کا انعقاد آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال  میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نیز لوک سبھا سکریٹریٹ نے کیا تھا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو؛ پارلیمنٹ  ممبر محترمہ روپا گنگولی؛ سکریٹری جنرل لوک  سبھا جناب اتپل کمار سنگھ؛ سکریٹری نوجوانوں کے امور محترمہ اوشا شرما؛ سکریٹری ،کھیل کود جناب روی متّل؛ ریاستی سطح کی یوتھ پارلیمنٹوں کے 84 فائنلسٹ اور نوجوانوں  اور کھیلو کود کی امور کی وزارت نیز لوک سبھا سکریٹریٹ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس سال کا نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول قومی یوتھ فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر منایا جارہا ہے جو ہر سال 12 سے 16 جنوری تک منعقد کیا جاتا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F8J7.jpg

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026FIH.jpg

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FRXU.jpg

اس  بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ جمہوریت میں لوگوں کا اعتماد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، جناب برلانے کہا پچھلی سات دہائیوں کے دوران بھارت کی جمہوریت نے مسلسل ترقی کی ہے اور خود کو مضبوط کیاہے۔ جناب برلانے مزیدکہا کہ بھارت کی جمہوریت کے استحکام کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ اقتدار کی منتقلی ہمیشہ ہماری جمہوری روایات کے مطابق صاف ستھرے طریقے پر عمل میں آئی ہے۔

نوجوانوں کے بارےمیں اور قوم کی تعمیر میں ان کے رول کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ آزادی سے پہلے بھارت کے نوجوان آزادی کی جدوجہد کے صف  اوّل میں شامل تھے۔ اسی طرح آج کے نوجوانوں کو بھارت کو خوشحالی اور ترقی کے راستے پر آگے لے جانےمیں انتھک کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے2017 میں من کی بات پروگرام کے دوران نوجوانوں کو ایک اہم  ہدایت دی   تھی  جو بھارت کو اختراع اور مختلف شعبوں میں نئے طرز فکر کے ذریعے آگے لے جارہے ہیں۔ جناب برلا نے اعتماد ظاہر کیاکہ آنے والےبرسوں میں بھارت کے نوجوان اپنی تکنیکی معلومات اور ہنرمندی کے ذریعے  اختراع پر مبنی دنیاکی صف اوّل میں ہوں گے۔

جناب برلا نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت میں ہم اپنے خیالات اور تجربات میں دوسروں کو شریک کرتے ہیں اور بحث ومباحثے اور بات چیت کے ذریعے کسی نتیجے تک پہنچتے ہیں یہ جمہوری نظام کی مضبوطی کی علامت ہےجو ہر ایک کو اپنے خیالات کے اظہار کا حق دیتی ہے۔  انھوں نے امید ظاہر کی کہ یوتھ پارلیمنٹ قوم کا نصب العین پہلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے جمہوریت کے جذبے کو مضبوط بنانےمیں ایک اہم رول ادا کرے گی۔

اس سے پہلے جناب اوم برلا نے سابق وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا جن  کی  برسی آج منائی جارہی ہے۔ جناب برلا نے کہا کہ شاستری جی جو سادگی اور فولادی  عزم کی اقدار کے علمبردار تھے، انھوں نے بھارت کے ان فوجیوں اور کسانوں کو ’جے جوان جے کسان‘ کا نعرہ دیا جوہماری قوم کی حفاظت اور اسے محفوظ رکھنے کے لیے  روزانہ محنت کرتے ہیں۔ جناب برلا نے کہا کہ جس طرح شاستری جی نے بھارت  کے لیے خوراک کی مسلسل فراہمی کے شعبے میں خود کفالت کی بنیاد رکھی، اسی طرح وزیر اعظم جناب نریندرمودی آتم نربھر بھارت کے لیے انتھک جدوجہد کررہے ہیں۔

جناب برلا نے ان نوجوان لیڈروں سے بھی ملاقات کی جو نیشنل یوتھ پارلیمنٹ 2021 کے فائنلس میں مقابلےکریں گے اور انھوں نے ان نوجوانوں کی اس کام کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ جناب برلا نے لوک سبھا سکریٹریٹ کو ہدایت کی کہ وہ ان نوجوانوں کو پارلیمنٹ کا کام کاج دکھائیں تاکہ انھیں  جمہوری طریقہ کار کی بہتر طور پر آگاہی ہوسکے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SNK8.jpg

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059UE0.jpg

 

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی موقع ہے کہ وہ  جمہوریت کے مندر میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔ انھوں نے لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کا یہ بے مثال موقع فراہم کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ یہ بات بتاتے ہوئے کہ 12 جنوری کو سوامی وویکانند کا یوم پیدائش نیشنل یوتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جناب رجیجو نے کہا کہ اس سال  ایک بھارت سریشٹھ بھارت کا وژن پورا کرنے میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے  نئی کوششیں کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پورے ملک کے نوجوانوں نے 2021 کے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ موقع انھیں سماجی اور اقتصادی خیالات میں ساجھے داری کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ وزیر موصوف نے کہاکہ یہ ان کے لیے ایک یادگار موقع ہوگا۔

جناب رجیجو نے مزید کہا کہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول در اصل نیشنل یوتھ فیسٹیول کا ایک حصہ ہے جو ہر سال 12 سے 16 جنوری تک منایا جائے گا۔ 1995 سے اب تک نوجوانوں کے امور کے محکمے نے اس طرح کے 23 نیشنل یوتھ فیسٹیولز منعقد کیے ہیں۔ اس کامقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو ایک ساتھ لانا ہے اور انھیں ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیت کا اظہار کرسکیں۔ ’یوا- اتساہ نئے بھارت کا‘ یہ اس سال کے فیسٹیول کا موضوع ہے۔ اس کا ا صل مقصد ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے، نچوڑ اور تصور کی تشہیر کرنا ہے۔

سینٹرل ہال کی اہمیت کو اجاگر کرتےہوئے لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ کا تصور وزیر اعظم نے پیش کیا تاکہ کل کے پارلیمانی ماہرین کو پارلیمانی طریقہ کار سے آگاہ کیاجاسکے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006NJ6X.jpg

محترمہ اوشا شرما نے اپنی خیر مقدمی تقریر میں کہا کہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد ان چیلنج بھرے حالات کے باوجود کیا گیا ہے جن کا سامنا ملک نے پچھلے سال کیا تھا۔ سکریٹری موصوف نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد مشکل حالات پر قابو پانے اور زندگی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے ہمارے عزم اور پختہ ارادے کی عکاسی کرتاہے۔ یہ ایک بے مثال تجربہ تھا جس میں ضلع اور ریاستی سطح کی یوتھ پارلیمنٹوں کا ورچوئل طریقے پر انعقاد کیا گیا اور اس کے فائنلس کا انعقاد آج پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں کیا گیاہے۔

کھیل کود کے محکمے کے سکریٹری جناب روی متل نے شرکا کا شکریہ اداکیا اور پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال کی فراہمی نیز نوجوانوں کو پارلیمنٹ اور اس کے کام  کاج کا تجربہ فراہم کرنے کاموقع دینے کے لیے لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا اور لوک سبھا سکریٹریٹ کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی تقریب کا آغاز روایتی طور پر چراغ روشن کرکے کیا گیا۔اختتامی اجلاس کل ہوگا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ورچوئل طور پر نوجوانوں سے خطاب کریں گے اور ان سے بات چیت کریں گے۔ اس فیسٹیول میں پورے ملک سے بڑی تعداد میں نوجوان شرکت کررہے ہیں اور 84 ا میدوار ضلع اور ریاستی سطح پر جیتنے کے بعد فائنل میں شرکت کر رہے ہیں۔ فائنل کی جیوری محترمہ روپا گنگولی، ایم پی (راجیہ سبھا)، جناب پرویش صاحب سنگھ، ایم پی (لوک سبھا) اور سینئر جنرلسٹ نیز ادیب جناب پرفل کیٹکر پر مشتمل تھی۔

*****

 

 

ش ح ۔اج۔را

U282. No.


(Release ID: 1687813) Visitor Counter : 184