وزارتِ تعلیم

اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک سے ملاقات کی

Posted On: 11 JAN 2021 4:54PM by PIB Delhi

نئیدہلی،11جنوری،2021،      اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے آج یہاں مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران نئی قومی پالیسی 2020 اور تعلیمی شعبے سے متعلق دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت کے سینئر افسران نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017UXM.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NWMU.jpg

میٹنگ کے دوران  محترمہ آنندی بین پٹیل نے اترپردیش کے تعلیم کے ریاستی محکمے کی طرف سے شروع کئے گئے بہت سے اقدامات کو اجاگر کیا، مثلاً آنگن واڑی کارکنوں کو تربیت فراہم کرنا، ٹیچروں کی ٹریننگ وغیرہ، جن کامقصد طلبا کی تعلیمی فلاح وبہبود کو یقینی بنانا ہے۔ انھوں نے مرکزی وزیر کو  پرائمری سے پہلی سطح کے اور پرائمری سطح کے طلبا کے لیے ’ٹیچرس گائیڈ‘ نامی کتاب کی ایک کاپی بھی پیش کی۔ اس گائیڈ سے ٹیچروں کو طلبا پر مرکوزتعلیمی کارروائیوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔  ان کارروائیوں میں ماحولیات، تعلیم کی قدرو قیمت وغیرہ جیسے مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیاہے۔

جناب پوکھریال نے بتایا   جیسا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں اجاگر کیا گیا ہے، بنیادی خواندگی اور اس سے متعلق دیگر سرگرمی کو ارلی چائلڈ ہڈ کیئر فاؤنڈیشن تک توسیع دی جائے جس کے لیے فریم ورک تیار کیا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ این سی ای آر ٹی ایک نیا نیشنل کریکلم فریم ورک (این سی ایف) تیار کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیچرس گائیڈ میں  جو تجویزیں پیش کی گئی ہیں ان پر غور کیا جائے گا اور این سی ایف میں انھیں مناسب طور پر شامل کیا جائے گا۔

*****

 

ش ح ۔اج۔را

U278. No.



(Release ID: 1687803) Visitor Counter : 135