اسٹیل کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان کی منگولیا کے وزیروں سے بات چیت


ہائیڈرو کاربن اور اسٹیل کے شعبوں میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا

Posted On: 08 JAN 2021 6:52PM by PIB Delhi

پٹرولیم اورقدرتی گیس اوراسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندپردھان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آج منگولیا کے پارلیمانی رکن ، وزیر اور منگولیائی کابینہ کے چیف سکریٹری اور ہند-منگولیامشترکہ کمیٹی برائےتعاون کےشریک سربراہ عزت مآب جناب ایل اوین ایرڈین کے علاوہ کان کنی اور بھارتی صنعت کے وزیر عزت مآب جناب جی یونڈن سے بات چیت کی۔ان ملاقاتوں میں ہائیڈروکاربن اور اسٹیل کے شعبوں میں باہمی تعاون کا جامع طور پر جائزہ لیا گیا۔

جناب دھرمیندرپردھان نے گرین فیلڈ منگول ریفائنری پروجیکٹ کے تیزتر نفاذ کے لیے منظوری دینے پر عزت مآب جناب ایل اوین ایرڈین اورعزت مآب جناب جی یونڈن کادل سے شکریہ اداکیا۔ یہ پروجیکٹ حکومت ہند کی طرف سے لائن آف کریڈٹ کے تحت ہے۔ انہوں نے خام تیل کی ترسیل کے لیے سین شینڈ میں ایک پائپ لائن بچھانے کے سلسلے میں ان دونوں رہنماؤں کے عہد کی بھی تعریف کی۔انہوں نے ریفائنری پروجیکٹ چالوہونےسے پہلے اس پائپ لائن کو بچھانے کا کام مکمل کرنے میں بھی ان لوگوں سے تعاون کرنے کی درخواست کی۔

جناب پردھان نے ہندوستانی اسٹیل کی صنعت کے لیے کوئلہ سپلائی کرنے میں منگولیائی کمپنیوں کی خواہش کابھی خیرمقدم کیا اور باہمی فائدے کے لیے تعاون میں اضافے سے اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم معدنیات، کوئلہ اوراسٹیل کے شعبوں میں منگولیائی کمپنیوں کےساتھ ٹھوس ساجھیداری کے  رخ پرپُرامید ہیں۔

وزیر موصوف نے حکومت ہندکی جانب سے منگول ریفائنری پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے ہندوستان کے عہد کا اعادہ کیا۔یہ ملک کی پہلی تیل ریفائنری  ہوگی۔انہوں نے تیل اور گیس کےشعبے میں ہندوستان کی مہارت کی مزید ساجھیداری پر آمادگی ظاہرکی۔اس میں منگولیائی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق استعداد میں اضافے کامعاملہ بھی شامل رہےگا۔

***********

م ن۔ع س۔ج ا

U-NO.267



(Release ID: 1687597) Visitor Counter : 67