وزارتِ تعلیم

وزرات صحت  نے مائیگرینٹ بچوں کی نشاندہی ، داخلے اور ان کی لگاتار تعلیم کے لئے رہنما خطوط جاری کئے

Posted On: 10 JAN 2021 3:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی 10 جنوری 2021: کووڈ -19 عالمی وبا کی وجہ سے اسکول نہ جانے والے بچوں پر اثرات کو کم کرنے کے لئے یہ ضروری سمجھا گیا کہ ہر ریاست/ یوٹی اسکول چھوڑ دینے والے بچوں کی تعداد میں اضافے ، کم داخلوں ، پڑھائی کے نقصان اور حالیہ برسوں میں لازمی رسائی، معیار اور حصہ داری کے حاصل شدہ فائدوں کو زک پہنچنے کی روک تھام کے لئے مناسب حکمت عملی وضع کرے۔

لہذا وزارت تعلیم نے مائیگرنیٹ بچوں کی شناخت، داخلوں اور مسلسل تعلیم کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ اسکول جانے والے بچوں کو معیاری تعلیم حاصل رہے اور ملک بھر میں عالمی وبا کے اسکولی بچوں پر اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے وزارت تعلیم نے اسکولوں کے بند رہنے کی مدت اور ان کے دوبارہ کھلنے کے بعد ریاستوں اور یوٹی کے ذریعہ کئے جانے والے اقدامات کے تفصیلی رہنما خطوط وضع کئے ہیں اور انہیں جاری کیا ہے۔

رہنما خطوط کے خاص پہلو اس طرح ہیں:

(A)۔ آؤٹ آف اسکول بچوں(اوایس سی) اور خصوصی توجہ کے مطلوب بچوں(CWSN) کے لئے لگاتار تعلیم

  • رضاکاروں ، مقامی اساتذہ اور کمیونٹی حصہ داری کے ذریعہ شناخت شدہ غیر اسکولی بچوں کے لئے غیر رہائشی ٹریننگ۔
  • CWSN بچوں کے لئے گھروں تک محدود تعلیم جو رضاکاروں/خصوصی اساتذہ کے ذریعہ ہوگی۔

(B) غیر اسکولی بچوں کی شناخت

  • ریاستیں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں گھر گھر جا کر سروے کے ذریعہ 6 برس سے 18 برس کی عمر والے بچوں کی شناخت اور ان کے داخلوں کے لئے ایکشن پلان

(C) داخلوں کی مہم اور بیداری مہم

  • داخلوں کے لئے تعلیمی سیشن کے آغاز میں پرویش اتسو اسکول چلو ابھیان جیسی مہم چلایا جانا
  • داخلوں اور حاضری کے تئیں والدین اور کمیونٹی میں بیداری پیدا کرنا
  • کورونا سے متعلق تین باتوں کے لئے بیداری پھیلانا۔ ماسک پہننا، 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا اور صابن سے ہاتھ دھونا، جس کے لئے IEC مواد چھ نومبر 2020 کو ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کو بھیجا گیا ہے۔

(D) اکول بند ہونے کی صورت میں طلباء کی مدد

  • طلباء کو کاؤنسلنگ، بڑے پیمانے پر بیداری، ان کے گھروں میں جانے سمیت مدد پہنچائی جائے
  • منودرپن ویب پورٹل کا استعمال اور ٹیلی کاؤنسلنگ کا نمبر جس پر کاؤنسلنگ اور نفسیاتی وسماجی مدد کی جاسکے
  • گھروں میں تعلیم میں تعاون دینے کے لئے تعلیمی مواد اور مطلوبہ سامان کی فراہمی، ورکشاپ، ورک شیٹ وغیرہ کی دستیابی
  • چلتے پھرتے کلاس روم اور گاؤوں کی سطح پر چھوٹے گروپوں میں کلاس
  • بچوں کے لئے آن لائن/ ڈیجیٹل وسائل ٹی وی، ریڈیو وغیرہ کی رسائی بڑھانا تاکہ تعلیم میں نقصان کو کم کیا جاسکے
  • یونیفارم، نصابی کتابوں اور MDM تک بہ آسانی اور برقت رسائی کو یقینی بنانا
  • CWSN بچیوں کو DBT کے ذریعہ داخلے کے لئے وضیفوں کی رقم کی بروقت فراہمی
  • مقامی سطح پر بچوں کے تحفظ کے نظام کو مستحکم کرنا

(E) اسکول پھر سے کھلنے پر طلباء کی مدد

  • اسکولوں کی تیاری کا لائحہ عمل/ ابتدائی دور کے لئے برج کورس تاکہ دوبارہ اسکول کھلنے کے بعد بچے اسکول کے ماحول میں ایڈجسٹ ہوسکیں اور تناؤ یا الگ تلگ ہونے کا احساس پیدا نہ ہو
  • مختلف گریڈز میں اُن کے سیکھنے کی سطح پر مبنی شناخت کا عمل
  • ایک ہی کلاس میں روکے جانے کے ضابطوں میں نرمی کی جائے تاکہ اس سال اسکول ترک کرنے کی روک تھام ہوسکے
  • جامع اور متنوع پڑھائی کو یقینی بنانے کے لئے بچوں کو نصاب سے باہر کی کتابیں پڑھنے، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور مسائل کو حل کرنے کی ان کی صلاحیتوں کو متحرک کیا جائے
  • پڑھائی کے نقصان اور عدم مساوات کو کم سے کم کرنے کے لئے پروگرام/ سیکھنے کے عمل میں تیزی لانے کے پروگراموں کا انعقاد

(F) اساتذہ ی صلاحیت سازی

  • جلد ہی دیکشا پورٹل پر کورونا کے لئے موافق رویئے کے لئے آن لائن نشٹھا ٹریننگ موڈیول آن لائن ٹریننگ موڈیول
  • NCERT کی جانب سے تیار شدہ متبادل تعلیمی کلنڈر کا استعمال تاکہ بچے  ہنسی خوشی سیکھیں۔

****

 

م ن۔ر ف۔ س ا

U-253

10.01.2021



(Release ID: 1687561) Visitor Counter : 233