سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے بیرون ملک سفر کرتے ہوئے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی سہولت کے ضابطوں کا اعلان کیا
Posted On:
10 JAN 2021 3:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی 10 جنوری 2021:نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے اُن ہندوستانی شہریوں کے لئے بین اقوامی ڈرائیونگ پرمٹ (آئی ڈی پی) کے اجراء میں سہولت کے لئے 7 جنوری 2021 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جن کی بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ (آئی ڈی پی) کی میعاد بیرون ملک رہتے ہوئے ختم ہوگئی ہے۔
چونکہ بیرون ملک رہنے کی وجہ سے اگرکسی کی بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ (آئی ڈی پی) کی میعاد ختم ہو گئی ہو تو اس کی تجدید کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں اس لئے اس ترمیم کے ذریعہ یہ تجویز کیا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہری ہندوستانی سفارت خانوں/ قونصل خانوں کے توسط سے تجدید کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ وہاں سے یہ درخواستیں ہندوستان میں واہان پورٹل میں منتقل ہوجائیں گی تاکہ متعلقہ آر ٹی اوز ان پر غور کرسکیں۔ اس کے بعد متعلقہ آر ٹی اوز کے ذریعہ بیرون ملک قیام پذیر شہری کو اس کا بین اقوامی ڈرائیونگ پرمٹ (آئی ڈی پی) اس کے بیرون ملک پتے پر کورئیر کے ذریعہ بھیج دیا جائے گا۔
اس نوٹیفکیشن کے ذریعہ ہندوستان میں آئی ڈی پی کے لئے درخواست داخل کرتے وقت میڈیکل سرٹیفکیٹ اور ایک جائز ویزا کی شرائط کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ ایسایہ سوچ کر کیا گیا ہے کہ جس شہری کے پاس معقول ڈرائیونگ لائسنس ہے اسے کسی میڈیکل سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔ مزید بر آں بعض ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ویزا پہنچنے پر جاری کیا جاتا ہے یا آخری وقت پر دیا جاتا ہے: ایسے معاملات میں سفر سے قبل ہندوستان میں آئی ڈی پی کے لئے درخواست دیتے وقت ویزا موجود نہیں ہوتا ہے۔ اس لئے اب آئی ڈی پی کی درخواست ویزا کے بغیر بھی دی جاسکتی ہے۔
****
م ن۔ر ف۔ س ا
U-254
10.01.2021
(Release ID: 1687558)
Visitor Counter : 176