جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ا ی ڈی اے آلودگی سے پاک توانائی کے پروجیکٹوں میں پانچ سال تک این ایچ پی سی کی مدد کرے گی

Posted On: 08 JAN 2021 3:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،07جنوری: نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر  ای) کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت بھار ت کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے) نے آج قابل تجدید توانائی سے متعلق پروجیکٹ تیار کرنے میں تکنیکی مہارت حاصل کرنے کی غرض سے  بجلی کی وزارت کے تحت سرکاری ملکیت کے ادارے  این ایچ پی سی لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے۔

 

1.jpg

 

ایم یو کے تحت  ا ین ایچ پی سی، آئی آر ای ڈی کے لئے قابل تجدید توانائی سے متعلق تکنیکی اور مالی کام اور توانائی کی کارکردگی اور تحفظ سے متعلق پروجیکٹوں کے کام انجام دے گی۔  آئی آر ای ڈی آئندہ پانچ سال کے لئے قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کی تعمیر اوران کے حصول کی غرض سے ایک عملی منصوبہ تیار کرنے میں این ایچ پی سی کی مدد کرے گی۔

آئی آر ای اے ڈی  کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس اور این ایچ پی سی لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب ابھے کمار سنگھ نے ورچول طریقے سے اس ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر آئی ا ٓر ای ڈی اے کے تکنیکی امور کے ڈائریکٹر جناب چنتن شاہ، تکنیکی امور کے ڈائریکٹر جناب وائی کے چوبے، مالی امور کے ڈائریکٹر جناب آر پی گوئل اور پروجیکٹ سے متعلق ڈائریکٹر جناب بسواجیت باسو، این ایچ پی سی کے کاروبار فروع کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب وی کے مینی اور دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ایم او یو پر دستخط کئے جانے کے موقع پر آئی آرای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے کہا ‘‘اس ایم او یو سے عزت مآب وزیراعظم کے ‘آتم نربھر بھارت’ کے نظریہ کے عین مطابق قابل تجدید  توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے آئی آر ای ڈی اے کی جانے و الی مسلسل کوششیں اجاگر ہوتی ہیں۔ دونوں تنظیموں کے درمیان مکمل اتحاد عمل قائم کرنے کے لئے آئی آر ای ڈی اے اور این  ایچ پی سی کےلئے ایہ ایک کایاپلٹ کرنے و الا موقع ہے۔ اس سے معلومات اور ٹکنولوجی دستیاب کرانے میں سہولت ہوگی اور صلاح اور تحقیق سے متعلق  خدمات فراہم ہوں گی جو ملک کی پائیدار ترقی کے فروغ میں تعاون کریں گی۔

گزشتہ ایک مہینے میں آئی آر ای ڈی اے نے این ایچ پی سی کے ساتھ دوسرے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔ آئی آر  ای ڈی اے نے دسمبر 2020 میں ایس جے وی این لمیٹیڈ کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے۔ ہم قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے سرکاری ملکیت کے دیگر اداروں پی ایس یوز کے ساتھ سا تھ پرائیویٹ تنظیموں کو بھی  کنسلٹنسی خدمات فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔

 

 

 

***************

 

)م ن ۔ ع م۔ف ر)

U-215



(Release ID: 1687096) Visitor Counter : 164