ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کی طرف سے 9 ٹریس میٹل پیرامیٹرز کے لئے 145 ماحولیاتی لیبارٹریوں کے تجزیاتی کوالٹی کنٹرول کی مشق

Posted On: 07 JAN 2021 3:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی 7 جنوری2021:مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کی دہلی کی انسٹرومینٹیشن لیبارٹری نے مرکز اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈوں، آلودگی کنٹرول کمیٹیوں کی ماحولیاتی لیبارٹریوں اور ای پی اے سے تسلیم شدہ نجی لیباریٹریوں کے لئے دھات کے پیرامیٹرز کی 33 ویں تجزیاتی کوالٹی کنٹرول (اے کیو سی) مشق کا اہتمام کیا ہے۔ اے کیو سی پروگرام کا بنیادی مقصد ان لیبارٹریوں کے ذریعہ تیار کردہ تجزیاتی اعداد و شمار کی درستگی اور معتبریت کی مسلسل نگرانی کرنا ہے تاکہ لیبارٹریوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ڈیٹا کے معیار کو بلند کرنے میں مدد ملے۔

اے کیو سی مشق  سے تجزیاتی سرگرمیوں کے لحاظ سے،  نمونے کے تجزیہ کے لئے  استعمال ہونے والے آلات کی مضبوطی  اور لیبارٹری میں سرگرم  افرادی قوت کی مہارت کو سمجھنے کے تعلق سے  مشق میں شریک لیبارٹریوں کی کارکردگی کا اندازہ کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کے  باخبر اور حتمی فیصلے کے لئے تجزیہ کردہ ڈیٹا کے اعتبار کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

145 لیباریٹریاں بشمول تمام سینٹرل اور اسٹیٹ بورڈ کی لیبارٹریوں، آلودگی کنٹرول کمیٹیاں اور ای پی اے کی منظور شدہ لیبارٹریاں  33 ویں اے کیو سی پروگرام میں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مشق درون ملک موجود مہارتوں کے ساتھ کی جارہی ہے جس میں  بین الاقوامی اصولوں پر سخت احتیاط کے ساتھ  اپنایا جا رہا ہے۔

اے کیو سی  نمونوں کا لیبارٹریاں تجزیہ کریں گی  اور جانچ کے نتائج کو مقررہ تاریخ سے پہلے یا اس سے پہلے پیش کریں گی۔

ہر لیبارٹری کی کارکردگی کا اندازہ اسکور کی بنیاد  پر لگایا جائے گا اور اسکور کارڈ 31 مارچ 2021 کے آخر تک بھیجے جائیں گے۔

33ویں اے کیو سی مشق میں شامل دھاتیں حسب ذیل ہیں: مکمل آرسنک (اے ایس) ، کیڈیمیم (سی ڈی) ، مکمل کرومیم (سی آر) ، تانبہ (سییو) ، لوہا (ایف ای) ، مینگنیج (ایم این) ، نکل (این آئی) ، سیسہ (پی بی) اور  ہوا اور پانی میں آلودگی کی تشخیص کے لئے زنک (زیڈ این)۔

****

م ن۔ر ف۔ س ا

U-184

 



(Release ID: 1686998) Visitor Counter : 123