مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی مواصلات محکمہ نے 700 میگا ہرٹز ، 800 میگا ہرٹز ، 900 میگا ہرٹز ، 1800 میگا ہرٹز ، 2100 میگا ہرٹز ، 2300 میگا ہرٹز اور 2500 میگا ہرٹز بینڈ میں اسپیکٹرم کی نیلامی کے لئے درخواستیں طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا


نیلامی میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 فروری 2021 ہے

نیلامی یکم مارچ 2021 سے آن لائن شروع ہوگی

Posted On: 06 JAN 2021 5:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،06جنوری:

محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے آج اسپیکٹرم کی نیلامی کے لئے 700 میگا ہرٹز ، 800 میگا ہرٹز ، 900 میگا ہرٹز ، 1800 میگا ہرٹز ، 2100 میگا ہرٹز ، 2300 میگا ہرٹز اور 2500 میگا ہرٹز بینڈ میں درخواستیں طلب کرنے کا نوٹس (این آئی اے) جاری کیا ہے۔ این آئی اے کی اہم خصوصیات یہ ہیں:

  • اسپیکٹرم کی 700 میگا ہرٹز ، 800 میگا ہرٹز ، 900 میگا ہرٹز ، 1800 میگا ہرٹز ، 2100 میگا ہرٹز ، 2300 میگا ہرٹز اور 2500 میگا ہرٹز بینڈ میں پیش کش کی گئی ہے۔
  • نیلامی کے لئے کل اسپیکٹرم 700 میگا ہرٹز بینڈ میں 660 میگا ہرٹز ، 800 میگا ہرٹز بینڈ میں 230 میگا ہرٹز ، 900 میگا ہرٹز بینڈ میں81.4میگا ہرٹز، 1800 میگا ہرٹز بینڈ میں 313.6 میگا ہرٹز ، 2100 میگا ہرٹز بینڈ میں 175 میگا ہرٹز ، 2300 میگا ہرٹز بینڈ میں 560 میگا ہرٹز اور 2500 میگا ہرٹز بینڈ میں 230 میگا ہرٹز۔
  • بلاک کا سائز ہے 900 میگاہرٹز اور 1800 میگا ہرٹز بینڈ میں 200 کلو ہرٹز (جوڑا) ، 800 میگا ہرٹز بینڈ میں 1.25 میگاہرٹز (جوڑا) ، 700 میگا ہرٹز بینڈ میں 5 میگا ہرٹز (جوڑا) ، 2100 میگا ہرٹز بینڈ میں 5 میگا ہرٹز (جوڑا) ، 10 میگا ہرٹز (جوڑا نہیں ہے) 2300 میگا ہرٹز اور 2500 میگا ہرٹز بینڈ میں۔
  • نیلامی ہوئے اسپیکٹرم کی ویلیڈیٹی 20 سال ہوگی۔
  • کامیاب بولی لگانے والوں کے لئے قسطوں میں ادائیگی کا متبادل موجود ہے۔
  • نیلامی کا فارمیٹ بیک وقت کئی دور اسینڈنگ (ایس ایم آر اے) ای نیلامی ہے۔
  • این آئی اے میں ریزرو قیمت ، پری کوالیفیکیشن کی شرائط ، ارنسٹ منی ڈپازٹ (ای ایم ڈی) ، نیلامی کے قواعد وغیرہ سے متعلق تفصیلات ہیں۔
  • نیلامی میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 5-2-2021 ہے۔
  • نیلامی 01-03-2021 کو شروع ہو گی اور آن لائن منعقد کی جائے گی۔

درخواستیں طلب کرنے کے لئے جاری نوٹس (این آئی اے) کی تفصیلی جانکاری کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

******

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U.NO:162


(Release ID: 1686750) Visitor Counter : 195