صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے ، کووڈ-19 انتظامیہ میں ،عوامی صحت مداخلتوںمیں، ریاست کو مدد دینے کے لئے ،ایک اعلیٰ سطحی ٹیم ،کیرالہ روانہ کی

Posted On: 06 JAN 2021 6:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  07 جنوری2021: مرکزی حکومت نے بیماری کے کنٹرول کے قومی مرکز( این سی ڈی سی ) کے ڈائریکٹر  ، ڈاکٹر ایس کے سنگھ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی مرکزی ٹیم کیرالہ روانہ کی ہے ۔ یہ ٹیم ریاست میں پرسوں پہنچے گی۔

یہ ٹیم کیرالہ کی ریاستی سرکار کے ذریعہ کئے جانے والے کووڈ-19 کے انتظامیہ میں عوامی صحت مداخلتوںکا جائزہ لے گی اور ان اقدامات میں ریاستی صحت کے حکام کی مدد کرے گی۔

کیرالہ میں گزشتہ کئی دنوں سے کووڈ کےروزانہ کے  نئے معاملات بہت بڑی تعداد میں رپورٹ کئے جارہے ہیں۔

گزشتہ سات دنوں کے دوران ،مجموعی طورپر 35038 کیس  سامنے آئے ہیں۔کووڈ-19 کے شماریہ میں ہرروز  تقریباََ 5000 نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JW9B.jpg

 گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران روزانہ کے ہونے والے معاملات کی تعداد درج ذیل ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IVHT.jpg

کووڈ انتظامیہ کے لئے مختلف ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی جاری کوششوں کو  اور زیادہ مستحکم کرنے کےلئے ، مرکزی سرکار  ، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ،وقفے وقفے سے  ،مرکزی ٹیمیں  بھیج رہی ہے۔ یہ ٹیمیں ریاستوں نیزمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کرتی ہیں اور چیلنجوں کا بالواسطہ   جائزہ لیتی ہیں نیز اُن  مسائل  کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں ،جو ان ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام کو درپیش ہیں تاکہ ان کی جاری کوششوں کو مزید تقویت حاصل ہوسکے اور تمام رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔

ایچ ایف ڈبلیو /کووڈ-کیرالہ –اعلیٰ سطحی ٹیم کادورہ /6 جنوری 2021 /4

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 175


(Release ID: 1686724) Visitor Counter : 187