وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ملک میں ایوین انفلوئنزا کی صورتحال کا پتہ چلانے کیلئے کنٹرول روم

Posted On: 06 JAN 2021 6:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 6 جنوری 2021:مہاجر پرندوں ، جنگلی اور گھریلو کوّؤں اور مرغیوں میں ملک کی کچھ ریاستوں میں  ایوین انفلوئنزا کے پھیلنے کے پیش نظر، پرورش مویشاں اور ڈیری کے محکمے واقع کرشی بھون، دہلی (ٹیلیفون نمبر 23382354۔011) کے کمرہ نمبر اے 190  میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایوین انفلوئنزا کو پھیلنے سے روکنے کی تیاری اور صورتحال پر قابو پانے کے  2015 کے ایکشن پلان کے تحت  اس کی روک تھام کے سلسلے میں ریاستی حکومت کو مربوط اور سہولت فراہم کرنا۔

ایوین انفلوئنزا (اے آئی) وائرس صدیوں سے دنیا بھر میں سرگرم  ہیں اور پچھلی صدی میں چار مرتبہ بڑے پیمانے پر یہ وبا پھیل چکی ہے۔ ہندوستان میں 2006 میں ایوین انفلوئنزا کے  پھیلنے کی پہلی اطلاع دی گئی تھی۔ ہندوستان میں ابھی تک انسانوں میں انفیکشن کی اطلاع نہیں ہے حالانکہ یہ بیماری زونوٹک ہے۔

اس بات  کا براہ راست کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ وائرس انسانوں میں آلودہ پولٹری مصنوعات کے استعمال سے پھیل سکتا ہے۔

اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے موثر ذرائع یہ ہیں کہ بائیو سکیورٹی کے اصول، ذاتی حفظان صحت  اور صفائی ستھرائی نیز متعدی کُش ضابطوں کے ساتھ  ساتھ  کھانا پکانے  اور پروسیسنگ کے معیاری انتظامی طریقوں پر عمل کیا جائے۔

ہندوستان میں ، یہ بیماری سردیوں کے مہینوں کے دوران یعنی ستمبر - اکتوبر سے فروری - مارچ تک ہندوستان میں آنے والے مہاجر پرندوں  سے پھیلتی ہے۔ انسانی استعمال کی چیزوں کے ذریعہ اس کے ثانوی پھیلاؤ کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

****

م ن۔ر ف۔ س ا

U-168

 



(Release ID: 1686699) Visitor Counter : 169