کامرس اور صنعت کی وزارتہ

دھنیے کی کوالٹی پیداوار اور برآمد میں تیزی لانے کے لیے دھنیے کی دنیا کے نام سے متعلق ویبینار کا انعقاد

Posted On: 06 JAN 2021 3:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06 جنوری ، 2021 / بھارت کے مسالحوں  سے متعلق بورڈاور ڈی بی ٹی – ایس اے بی سی بائیوٹیک کسان ہب میں آئی سی اے آر – این آر سی ایس ایس، آر ایس اے ایم بی  اور کوٹا زرعی یونیورسٹی  کے ساتھ مل کر دھینیے کی دنیا  ویبنار کا انعقاد کیا جس کا مقصد کوالٹی پیداوار میں اضافہ ، فصل کی کٹائی کے بعد کے بندوبست ، ویلیو ایڈیشن اور بھارت سے دھنیے کی برآمد پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔ یہ ویبینار 4 جنوری ، 2020 کو منعقد کیا گیا ۔ جس سے مختلف ریاستوں کے 100 سے زیادہ کلیدی  متعلقہ فریقین  نے شرکت کی۔

جنوب – مشرقی رجستھان اور مدھیہ پردیش کے گنا ضلعے کا ہدوتی علاقہ دھنیے کی پیداوار کے لیے جانا جاتا ہے اور ملک سے کی جانے والی دھنیے کی برآمد میں اس علاقے کا ایک بڑا حصہ ہوتا ہے۔

ہدوتی گنا خطے کی زبردست صلاحیت پر غور کرتے ہوئے بھارت کے مسالحوں سے متعلق بورڈ کے چیئرمین و سکریٹری جناب ڈی ستھیان نے صنعت کاروں اور برآمد کاروں سے زور دے کر کہا کہ وہ ثابت دھنیے اور ڈلے ہوئے دھنیے ، پاؤڈر اور اس کے تیل جیسی دیگر ڈبہ بند مصنوعات کی برآمد میں زبردست موقعوں کا فائدہ اٹھائیں۔ مسالحہ بورڈ کی رکن محترمہ انو شری پونیا نے راجستھان کو مسالحے بنانے اور برآمد کرنے کا اگلا مرکز بنانے کے لیے سبھی محکموں کی مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اسی نظریے کے ساتھ مسالحوں کے بورڈ کے ڈائریکٹر  جناب پی ایم سریش کمار نے بھی مسالحہ بورڈ کی طرف سے قائم کیے گیے مشترکہ سہولیاتی مرکز  کے بارے میں بتایا جو جودھ پور، رام گنج منڈی (کوٹا) اور گنا میں قائم کیے گیے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی مارکٹ میں بھارتی مسالحوں خاص طور پر دھنیے کی زیادہ مانگ کے بارے میں بھی بتایا۔

ایڈمنسٹریٹر جناب تارا چند مینا اور راجستھان حکومت کے آر ایس اے ایم بی کے پی ایچ ایم کے ڈائکریٹر  جناب ایم ایل گپتا نے  کم سے کم لاگت پر مختلف اسکیموں ، ترغیبات اور فنڈ سے متعلق موقعوں کے بارے میں بات چیت کی۔ یہ کم سے کم لاگت اس لیے طے کی جارہی ہے کہ پی ایم – ایف ایم ای اسکیم، زرعی برآمد سے متعلق پالیسی، ایف پی او، او ڈی او پی اور آتم نربھر بھارت کی پہل کے تحت مختلف اسکیموں کے حصے کے طور پر زرعی بنیادی ڈھانچہ ، ڈبہ بندی اور ویلیو ایڈیشن طے کی جائے۔ دھنیے کو جمع کرنے اور سپلائی کرنے سے متعلق سپلائی چین میں ایف پی او کے رول  کے بارے میں نابارڈ کے جنرل مینیجر جناب ٹی وینکٹ کرشنا نے وضاحت کی۔

آئی سی اے آر – این آر سی ایس ایس اجمیر کے پرنسپل سائنسداں ڈاکٹر ایس ایس مینااور کوٹا کی کوٹا زرعی یونیورسٹی میں تحقیق کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرتاپ سنگھ نے مختلف قسموں میں بہتری لانے  اور مختلف کاشت کاروں کی چھان بین آئی پی ایم پر مبنی زراعت کے اچھے طور طریقوں کے فروغ اور آر کے ڈی  - 18 اور اے سی آر – 1 جیسی مختلف بیماریوں کی روک تھام کو مقبول بنانے پر زور دیا۔

مسالحہ بورڈ کے ڈاکٹر شری شیل کلولی نے  سرکے ، چٹنی دھنیا پاؤڈر  اور اس کے تیل جیسی  دھنیا کی ویلیو ایڈیشن کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ مسالحہ بورڈ کے ڈاکٹر دنیش سنگھ بشٹ نے دھنیے میں کوالیٹی سے متعلق معاملات کو اجاگر کیا اور برآمد کاروں کو یاد دلایا کہ وہ کوالیٹی سے متعلق معیارات پر عمل کریں اور کیڑے مار دواؤں کے اجزا کے معاملات پر عمل کریں ۔

اے پی ایم سی ، رام گنج منڈی کے چیئرمین جناب یشونت بافنا اور دھنیے کے برآمد کار جناب پی سی کے مہیشورن نے ڈبہ بندی کی کمپنیوں ، صنعت اور برآمد کاروں کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت کی اور حکومت سے زور دے کر کہا کہ وہ کسانوں ، صنعت اور برآمد کاروں کو دھنیے کے اتار چڑھاؤ سے نجات دلانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

 

مزید معلومات کے لیے ، براہے کرم بھارت کے مسالحہ بورڈ کے ڈاکٹر شری شیل کلولی سے اس نمبر 9172442264اور  ای میل پتے پر spicesboardju[at]gmail[dot]comنیز ڈی بی ٹی – ایس اے بی سی بائیو ٹیک کسان ہب ، جودھ پور کے ڈاکٹر سندیپ اگالے سے اس نمبر 8208943459یا اس ای میل پتے پر sandip@sabc.asiaرابطہ قائم کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –154

 



(Release ID: 1686696) Visitor Counter : 205