بھارتی چناؤ کمیشن

قانون ساز اسمبلی کے ارکان (ایم ایل ایز) کے ذریعے آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کا ضمنی انتخاب

Posted On: 06 JAN 2021 2:36PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 06، جنوری ، 2021 : آندھرا پردیش قانون ساز کونسل میں ایک عارضی سیٹ خالی ہوگئی ہے، جس کا انتخاب قانون ساز اسمبلی کے ارکان کریں گے۔ خالی ہونے والی سیٹ کی تفصیل درجہ ذیل ہے:

رکن کانام

الیکشن کی نوعیت

سیٹ خالی ہونے کی وجہ

مدت کار

محترمہ  پوتھلا سنیتا

ایم ایل ایز کے ذریعے

یکم نومبر 2020 کو استعفیٰ دیا

29.03.2023

 

 

 

 

 

 

 

 

2-      کمیشن نے درج ذیل پروگرام کے مطابق مذکورہ خالی سیٹ کو بھرنے کے لئے قانون اسمبلی کے ارکان کے ذریعے آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے:

نمبر شمار

پروگرام

 تاریخ

 

نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ

11 جنوری 2021 (سوموار)

 

نامزدگی کی  آخری تاریخ

18 جنوری 2021 (سوموار)

 

نامزدگی  کی جانچ پڑتال کی تاریخ

19 جنوری 2021 (منگل)

 

نام واپس لینے کی  آخری تاریخ

21 جنوری 2021 (جمعرات)

 

 پولنگ کی تاریخ

28 جنوری 2021 (جمعرات)

 

 پولنگ کا وقت

صبح 9.00 بجے سے  شام 4.00 بجے تک

 

 ووٹوں کی گنتی

28 جنوری 2021 (جمعرات)  کو  شام 5.00 بجے

 

 وہ تاریخ جس سے قبل انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا

یکم فروری 2021 (سوموار)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

3-      پورے انتخابی عمل کے دوران  سبھی لوگوں کو  موٹے طور پر  جن رہنما خطوط پر عمل کرنا ہو گا وہ درج ذیل ہیں:

 (I)  الیکشن سے متعلق ہر ایک سرگرمی کے دوران  ہر شخص فیس ماسک پہنے گا۔

 (II) انتخابی مقصد کے لئے استعمال کئے جانے والے ہال ؍ کمرے ؍ احاطے میں داخل ہوتے وقت  :

(اے) سبھی  لوگوں کی تھرمل جانچ کی جائے گی۔

(بی)تمام مقامات پر سینٹائزر دستیاب کرایا جائے گا۔

 (III) اس وقت ریاستی حکومت اور  وزارت داخلہ کی  کووڈ – 19  سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق سماجی دوری برقرار رکھنی ہوگی۔

4-آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ الیکشن کے انعقاد کے لئے انتظام کرتے وقت  کووڈ – 19 کی روک تھام کے طریقوں کے سلسلے میں موجودہ  ہدایات  پر عمل کئے جانے کو یقینی بنانے کے لئے ریاست کے ایک سینئر آفیسر کو تعینات کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ا گ  ۔  ق ر )

   

U.NO. 151

 



(Release ID: 1686529) Visitor Counter : 61