بجلی کی وزارت
بھارت سرکارکے اجالااورایس ایل این پی منصوبے کے تحت بھارت کو روشن کرنے کے 6سال مکمل
دونوں منصوبوں سے پورے ملک میں دیہی اورعوامی روشنی کے نظام میں بہتری آئی ہے –وزیرتوانائی جناب آرکے سنگھ
ای ای ایس ایل نے 36.69کروڑایل ای ڈی بلب تقسیم کئے ، اجالامنصوبے کے تحت 1.14کروڑایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ لگائی گئی، فی سال تقریبا 55.32 بلین کلوواٹ توانائی کی بچت
Posted On:
05 JAN 2021 6:43PM by PIB Delhi
5جنوری ،2015کو وزیراعظم جناب نریندرمودی کی جانب سے شروع کی گئی سب کے لئے سستی ایل ای ڈی ( اجالا) اورایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹنگ نیشنل پروگرام ( ایس ایل این پی ) کے ذریعہ بھارت سرکارکی صفرسبسیڈی انت جیوتی نے اپنے 6سال پورے کرلئے ہیں ۔
دونوں منصوبوں کو انرجی ایفیشیینسی سروسیز لمیٹڈ (ای جی ایس ایل ) جو کہ بھارت سرکارکی وزارت توانائی کے ماتحت عوامی سیکٹرکی صنعتوں کا ایک مشترکہ صنعت ہے ، کے ذریعہ نافذاور منظم کیاگیاہے ۔ اجالاپہل کے توسط سے 36.69کروڑسے زیادہ ایل ای ڈی بلب پورے بھارت میں تقسیم کئے گئے ۔ اس کے نتیجے میں 47.65بلین کلوواٹ کی سالانہ توانائی کی بچت ہوئی ہے اور 9540میگاواٹ کے پیک مانگ سے بچاگیاہے ۔ جس کی وجہ سے ہرسال جی ایچ جی کے اخراج میں سی او2کے 38.59ملین ٹن کی کمی ہوئی ۔ اس کے علاوہ 72لاکھ سے زیادہ ایل ای ڈی ٹیوب لائٹ اور 23لاکھ سے زیادہ بجلی بچانے والے پنکھوں کو بھی اس منصوبے کے تحت سستی قیمت پرتقسیم کیاگیاہے ۔
ایس ایل این پی کے تحت ای ای ایس ایل میں اب تک 1.14کروڑسے زیادہ اسمارٹ ایل ای ڈیز اسٹریٹ لائٹ نصب کئے گئے ۔ نتیجتاً7.67 بلین کلوواٹ سالانہ توانائی کی بچت ہوئی ہے اور1280میگاواٹ کے پیک ڈیمانڈ سے بچاگیاہے ۔ جس کے نتیجے میں ہرسال جی ایچ جی اخراج میں سی او2کے 5.29ملین ٹن کی کمی ہوئی ۔ساتھ ہی میونسپل کارپوریشنوں کے بجلی بلوں میں 5210کروڑروپے کی ممکنہ سالانہ بچت ہوئی ہے ۔
وزیرتوانائی جناب آرکے سنگھ نے اسے ایک اہم حصولیابی قراردیتے ہوئے کہاکہ اجالااور اسٹریٹ لائٹنگ نیشنل پروگرام دونوں بڑے پیمانے پرسماجی –اقتصادی تبدیلی کا مرکز ہیں ۔ اس سے نہ صرف اخراج کم ہواہے بلکہ مسلسل ترقی کی صلاحیت پیداہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پورے ملک میں گھریلو اورعوامی روشنی نظم کی بھی تجدید ہوئی ہے ۔ میں ای ای ایس ایل کو ان منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ پوراکرنے اوربھارتی توانائی شعبے میں تبدیلی کے 6سال مکمل کرنے پرمبارکباد دیتاہوں ۔
ای ای ایس ایل کے ایگزیکیٹو وائس چیئرمین جناب سوربھ کمارنے کہا کہ جب ہم نے پہلی باراجالا اور اسٹریٹ لائٹنگ نیشنل پروگرام ( ایس ایل این پی ) شروع کیا تو ہم نے ایک صاف ، سبزاورروشن بھارت کا تصور کیاتھا ۔ آج ہمارے دونوں اہم پروگرام اپنے 6سال کامیابی کے ساتھ پورے کررہے ہیں تو میں کہہ سکتاہوں کہ ہم اپنے بنیاد ی مقاصد کو پورا اور اسے عبورکرچکے ہیں ۔ حالانکہ ابھی بھی بہت کچھ کئے جانے کی ضرورت ہے اورمجھے پختہ یقین ہے کہ ان دونوں پہل سے آنے والے سالوں میں روشنی اور توانائی صلاحیت کو تبدیل کرنے میں مدد ملے گی ۔
ای ای ایس ایل کے منیجنگ ڈائرکٹرجناب رجت سود نے اس بات کوآگے بڑھاتے ہوئے کہاکہ کووڈ -19وباء کے بعد ماحولیاتی تبدیلی کا خطرہ پہلے سے کہیں زیادہ حقیقی ہوچکاہے ۔ ای ای ایس ایل میں ہم سمجھتے ہیں کہ توانائی صلاحیت مستقبل کی ماحولیاتی چیلنجز کو کم کرنے کی ایک طاقت ورصلاحیت ہے ساتھ ہی اس سے معیشت پرمثبت اثرات پڑتے ہیں ۔میں سبھی ریاستی سرکاروں ، مقامی اداروں ، اسٹیک ہولڈرس اور ای ای ایس ایل کی نوجوان ٹیم کوملک کی توانائی صلاحیت کے نشانوں کو پوراکرنے کے لئے ان کے ذریعہ کی جارہی مسلسل کوششوں کے لئے مبارکباد دیتاہوں ۔ ہم ساتھ مل کر سخت محنت جاری رکھتے ہوئے وباکے بعد کی دنیا میں بھی بھارت کے توانائی صلاحیت سے لیس ہونے کے اہداف کو پوراکرنے کی سمت میں اپنی کوششیں آگے بڑھائیں گے ۔
بھارت میں ایل ای ڈی سسٹم کی تعمیرکے لئے کی جانے والی ٹھوس کوششوں کے لئے ان منصوبوں کو مقتدرادارے جنوبی ایشیاپروکیورمنٹ انوویشن ایوارڈ ( ایس اے پی آئی اے ) 2017سمیت کئی عالمی سطح کے انعامات حاصل کئے ہیں ۔ آئی ٹی کے اختراعات کے استعمال کے لئے ایس ایل این پی کو سی آئی او 100 ایوارڈ2019میں حاصل ہوئے ۔ اجالااور ایس ایل این پی کی اعلیٰ کامیابی کے لئے ایل اے ڈی سیکٹرمیں انقلابی تعاون کے لئے گلوبل سولڈ اسٹیٹ لائٹنگ (ایس ایس ایل )ایوارڈ بھی مل چکاہے جب کہ توانائی منیجمنٹ میں بہترین خدمات کے لئے سی آئی آئی نیشنل ایوارڈ اور دسویں ایلٹس نالج ایکسچینج سمٹ میں بھی ایوارڈ مل چکاہے ۔
اجالامنصوبے نے توانائی صلاحیت کے شعبے میں اہم تبدیلیاں کی ہیں ۔ روایتی بلبوں کی جگہ ایل ای ڈی بلب کے استعمال سے خاندانوں کے بجلی بل میں کمی آئی ہے اورگھرکی روشنی میں بھی بہتری پیداہوئی ہے ۔پیسے کی بچت سے خاندانوں کی زندگی کے معیاربہترہواہے ، مقامی برادریوں میں خوشحالی آئی ہے اور سب کے لئے توانائی تک رسائی میں وسعت آگئی ہے ۔ اوسط گھریلوبجلی کے بلوں میں 15فیصد تک کی کمی آئی ہے ، ساتھ ہی سالانہ توانائی کی بچت ایک ہفتے کی اوسط کمائی کے برابرہے ۔ گھریلو ایل ای ڈی بازارکا بھی توسیع ہواہے اور1.15بلین ایل ای ڈی بلب کی فروخت ہوئی ہے جب کہ اجالاپروگرام ہدف 700ملین ایل ای ڈی اکائیوں کی فروخت مقررکیاگیاتھا۔
اس پرکشش منصوبے کے تحت ای ای ایس ایل اگلے چار-پانچ سالوں میں ایس ایل این پی پورٹ فولیو میں 8ہزارکروڑروپے کی سرمایہ کاری کرے گی جس میں پورے دیہی بھارت کوپروگرام کے دائرے میں لایاجائے گا ۔ اندازہ ہے کہ ای ای ایس ایل 30ملین سے زیادہ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ لگائے گی ۔
*****************
(م ن ۔ ج ق۔ع آ )
U-139
(Release ID: 1686497)
Visitor Counter : 229