وزارت خزانہ

مدھیہ پردیش اور آندھراپردیش کو چار میں سے تین اصلاحات  مکمل کرنے کے لیے انعامات سے نوازا گیا


اخراجات سرمایہ کے لیے 1004 کروڑ روپے کی اضافی مالی امداد حاصل ہوئیں

Posted On: 06 JAN 2021 11:16AM by PIB Delhi

مدھیہ پردیش اور آندھراپردیش وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے ذریعے شروع کی گئی شہریوں پر مرکوز چار اصلاحات میں سے تین کو مکمل کرنے والے ریاستوں کے پہلے گروپ کا حصہ بن چکے ہیں۔ دونوں ریاستوں نے ایک ملک ایک راشن کارڈ سے متعلق اصلاحات، تجارت کرنے میں آسانی پیدا کرنے سے متعلق اصلاحات اور شہری مقامی اداروں کی اصلاحات کو مکمل کرلیا ہے۔

مذکورہ تینوں شعبوں میں اصلاحات کو مکمل کرنے کے بعد وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات میں ان ریاستوں کو نئی شروع کی گئی اسکیم ‘‘اخراجات  سرمایہ  کے لیے ریاستوں کو خصوصی امداد’’ کے تحت 1004 کروڑ روپے کی اضافی مالی امداد فراہم کی ہے۔

آندھرا پردیش کو 344 کروڑ روپے کی اضافی رقم حاصل ہوگی، جبکہ مدھیہ پردیش کو بڑے پروجیکٹوں کےلیے 660 کروڑ روپے حاصل ہوں گے۔ اس اسکیم کا اعلان  وزیر خزانہ نے آتم نربھر بھارت پیکیج کے طور پر 12 اکتوبر 2020 کو کیا تھا۔ اخراجات سرمایہ کے لیے اضافی مالی امداد ان 14694 کروڑ روپے کی منظوری کے علاوہ ہے، جو ان ریاستوں کو اصلاحات مکمل کرنے کے لیے اضافی قرض کے طور پر جاری کیے گئے تھے۔

‘‘اخراجات سرمایہ کے لیے ریاستوں کو خصوصی امداد’’  کا مقصد ان ریاستی حکومتوں کے ذریعے اخراجات سرمایہ میں اضافہ کرنا ہے،  جنہیں اس سال کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم میں کمی کی وجہ سے مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اخراجات سرمایہ کے بہت سارے بڑے اثرات ہوتے ہیں، اس سے اقتصادیات کی مستقبل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں اعلی اقتصادی ترقی کی شرح حاصل ہوتی ہے۔ اسی لیے مرکزی حکومت کی خراب مالی حالت کے باوجود مالی سال 2020-21 میں  اخراجات سرمایہ کے طور پر ریاستی حکومت کو خصوصی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ریاستی حکومتوں نے اس اسکیم کی کافی تعریف کی ہے۔ اب تک وزارت خزانہ نے 27 ریاستوں کے لیے 9880 کروڑ روپے کے اخراجات سرمایہ کی تجاویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کی پہلی قسط کے طور پر ریاستوں کو اب تک 4940 کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔ ریاست وار تقسیم، منظور کی گئی رقم اور ان کے جاری ہونے کی تفصیل منسلک ہے۔ تمل ناڈو نے اس اسکیم کا فائدہ نہیں اٹھایا ہے۔

سرمایہ اخراجات کے پروجیکٹوں کو اقتصادیات کے مختلف شعبوں کے لیے منظوری دی گئی ہے، جیسے صحت، دیہی ترقی، پانی کی سپلائی، سینچائی، بجلی، نقل وحمل، تعلیم، شہری ترقی۔

اس اسکیم کے تین حصے ہیں۔ پہلا حصہ شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کا احاطہ کرتا ہے۔ اس حصہ کے تحت شمال مشرق کی 7 ریاستوں (اروناچل پردیش، میگھالیہ، منی پور، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تری پورہ) میں سے ہر ایک کو 200 کرورڑ روپے اور پہاڑی ریاستوں (ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ) میں سے ہر ایک کو 450 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ کثیر آبادی اور جغرافیائی علاقے کے مدنظر ریاست آسام کو اس اسکیم کے تحت 450 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔

اسکیم کا دوسرا حصہ ان تمام ریاستوں پر مبنی ہے، جو اسکیم کے پہلے حصے میں شامل نہیں ہیں۔ اس حصے کے لیے 7500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ رقم ان ریاستوں کے درمیان مالی سال 2020-21 کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے عبوری ایوارڈ کے طور پر مرکزی ٹیکس کے حصہ کے تناسب کے حساب سے تقسیم کی گئی ہے۔

اسکیم کے تیسرے حصے کا مقصد ریاستوں میں شہریوں پر مرکوز متعدد اصلاحات کو آگے بڑھانا ہے۔ اس حصے کے طور پر 2000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ رقم صرف انہیں ریاستوں کو دستیاب ہوں گی، جنہوں نے 31 دسمبر 2020 تک وزارت خزانہ کے ذریعے 17 مئی 2020 کو جاری کیے گئے مکتوب میں مذکور چار اصلاحات میں سے کم از کم تین کو مکمل کرلیا ہے۔  یہ چاروں اصلاحات ہیں- ایک ملک ایک راشن کارڈ، تجارت کرنے میں آسانی فراہم کرنے سے متعلق اصلاح، شہری مقامی ادارہ- یوٹیلٹی اصلاح اور بجلی کے شعبے سے متعلق اصلاح۔

 

اخراجات سرمایہ کے لیے ریاستوں کو خصوصی مالی امداد  کی اسکیم

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاستیں

مختص کی گئی رقم

منظور کی گئی رقم

جاری کی گئی رقم

1

آندھراپردیش

344.00

344.00

172.00

2

اروناچل پردیش

200.00

200.00

100.00

3

آسام

450.00

450.00

225.00

4

بہار

843.00

843.00

421.50

5

چھتیس گڑھ

286.00

286.00

143.00

6

گوا

32.00

32.00

16.00

7

گجرات

285.00

285.00

142.50

8

ہریانہ

91.00

91.00

45.50

9

ہماچل پردیش

450.00

450.00

225.00

10

جھارکھنڈ

277.00

277.00

138.50

11

کرناٹک

305.00

305.00

152.50

12

کیرالہ

163.00

163.00

81.50

13

مدھیہ پردیش

660.00

660.00

330.00

14

مہاراشٹر

514.00

514.00

257.00

15

منی پور

200.00

200.00

100.00

16

میگھالیہ

200.00

200.00

100.00

17

میزورم

200.00

200.00

100.00

18

ناگالینڈ

200.00

200.00

100.00

19

اوڈیشہ

388.00

388.00

194.00

20

پنجاب

150.00

146.50

73.25

21

راجستھان

501.00

501.00

250.50

22

سکم

200.00

200.00

100.00

23

تمل ناڈو

351.00

0.00

0.00

24

تلنگانہ

179.00

179.00

89.50

25

تری پورہ

200.00

200.00

100.00

26

اترپردیش

1501.00

1501.00

750.50

27

اتراکھنڈ

450.00

434.11

217.055

28

مغربی بنگال

630.00

630.00

315.00

 

میزان

10250.00

9879.61

4939.805

 

 

 

 

 

 

*********

م ن ۔ق ت۔ ت ع

U. No. 146


(Release ID: 1686472) Visitor Counter : 233