بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ممکنہ ایئر لائن آپریٹرز کے ساتھ اپنے اولوالعزم پروجیکٹ ساگرمالا سی پلین خدمات (ایس ایس پی ایس) کی شروعات کرنے جا رہی ہے
صورت حال کو تبدیل کر دینے والی سی پلین خدمات سے ملک میں تیزی سے اور بغیر کسی رکاوٹ کے آمد ورفت کی سہولت فراہم ہو گی
Posted On:
04 JAN 2021 3:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،04جنوری :
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ممکنہ ایئر لائن آپریٹرز کے ذریعہ خصوصی مقصد کی گاڑی (ایس پی وی) فریم ورک کے تحت منتخب راستوں پر سی پلین خدمات شروع کرنے جا رہی ہے۔ پروجیکٹ پر عمل درآمد ساگرمالا ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس ڈی سی ایل) کے ذریعے ہوگا جو کہ وزارت کے انتظامی کنٹرول میں ہے۔
سی پلین آپریشن کے لئے مختلف مقامات کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔ ہب اور اسپوک ماڈل کے تحت مجوزہ اصل۔ مقامات میں اںڈمان اور نکوبار اور لکشدیپ جزیرے، آسام میں گوہاٹی ریور فرنٹ اور امرانسو آبی ذخائر، دلی میں یمنا ریور فرنٹ سے ایودھیا، ٹہری، سری نگر (اتراکھنڈ)، چندی گڑھ اور پنجاب اور ہماچل پردیش کے کئی سیاحتی مقامات، ممبئی سے شرڈی، لونا والا، گنپتی پل، سورت سے دوارکا، مانڈوی اور کانڈلا، کھنڈسی ڈیم، ناگپور اور ارائی ڈیم، چندرپور (مہاراشٹر) اور یا آپریٹر کے ذریعہ بتائے گئے دیگر ہب اور اسپوک شامل ہیں۔
اسی طرح کی ایک سی پلین سروس احمدآباد کے سابرمتی ریور فرنٹ اور کیوڑیا کے درمیان پہلے سے ہی چل رہی ہے جس کا افتتاح محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 31 اکتوبر 2020 کو کیا تھا۔ ساحلی علاقوں اور آبی ذخائر کے قریب اس طرح کی مزید خدمات شروع کرنے کے لئے ایس ڈی سی ایل اس کام میں دلچسپی رکھنے والے فہرست بند / غیر فہرست بند ایئر لائن آپریٹرز کے ساتھ وابستہ ہونا چاہتی ہے۔ "ساگرمالا سی پلین خدمات (ایس ایس پی ایس)" کی مشترکہ طور پر ترقی اور آپریشن، ساگرمالا ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس ڈی سی ایل) کے ساتھ ایک خصوصی مقصد والی گاڑی (ایس پی وی) بنا کر کیا جائے گا۔
دوردراز کے علاقوں کو رابطہ کاری اور آسان پہنچ مہیا کرانے کے لئے ایس ڈی سی ایل سی پلین خدمات کے ذریعہ ملک کے وسیع ساحلی حصے اور مختلف آبی اداروں/ ندیوں کے استعمال کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
سی پلین خدمات صورت حال کو تبدیل کرنے والی ثابت ہو گی، اس سے پورے ملک میں تیز رفتار اور آرام دہ آمدورفت کا اضافی ذریعہ فراہم ہو گا۔ مختلف دور دراز کے مذہبی / سیاحتی مقامات کے لئے ہوائی رابطہ کاری کی فراہمی کے علاوہ ، اس سے گھریلو اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں (آزادانہ چارج) کے وزیر شری منسکھ منڈاویا نے بتایا کہ سی پلین آپریشن کا آغاز محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن سے ہم آہنگ ہے تاکہ پورے ملک میں رابطہ کاری کو بہتر بنایا جا سکے اور ہندوستان کو سیاحوں کے لئے ایک پرکشش مقام بنایا جاسکے۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ان نئے مقامات پر سیاحت کی حوصلہ افزائی ہوگی ، جس کے نتیجے میں ملک کی جی ڈی پی کو تعاون ملے گا۔
***************
U.No: 96
م ن ۔ ن ا۔ م ف
(Release ID: 1686246)
Visitor Counter : 266