وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نےجے این یو میں اسکول آف انجینئرنگ اور اٹل بہاری واجپئی اسکول آف مینجمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کاسنگِ بنیاد رکھا

Posted On: 04 JAN 2021 8:15PM by PIB Delhi

 

ہندوستان کے مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک ’نے ورچوئل پروگرام کے ذریعے آج جواہل لال نہرو یونیورسٹی میں اسکول آف انجینئرنگ اور اٹل بہاری واجپئی اسکول آف مینجمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر جے این یو کے وائس چانسلرپروفیسر ایم جگدیش کمار، ریکٹر-1پروفیسر چنتا منی مہا پاترا، ریکٹر-2 پروفیسر ستیش چندر گرکوٹی، ریکٹر-3پروفیسر رانا پرتاپ سنگھ اور نئے اسکولوں کے ڈین پروفیسر اُنّت پنڈت اور پروفیسر ستیہ ورت پٹنائک بھی موجود تھے۔

جناب پرکھریال نے اسکول آف مینجمنٹ کا نام آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا، جو کہ نہ صرف ہندوستان کے دوراندیش وزیراعظم تھے، بلکہ ایک اچھے مصنف بھی تھے۔ وزیرموصوف نے کہاکہ انجینئرنگ اور مینجمنٹ کی تعلیم ایک دوسرے کو مضبوطی عطا کرے گی اور نوجوانوں کی سرمایہ کار بننے اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  عالمی سہولیات سے لیس مجوزہ عمارت ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگی اوراس میں طلبہ کی چوطرفہ ترقی کا انتظام کیا جائےگا۔

جناب  پوکھریال نےیونیورسٹی کو نئی بلندیوں پر لے جانے اور نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020پر عمل کرنے کے لئے اس قسم کےنئے اقدام اٹھانے کے لئے پروفیسر ایم جگدیش کمار کو مبارکباد دی۔

پروگرام کے اختتام پر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر پرمود کمار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

*************

( م ن ۔ق ت۔  ک ا)

U. No.107

 

 

 


(Release ID: 1686184) Visitor Counter : 134