ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ضابطوں کے بغیر تعمیری اور انہدامی کارروائی کرنے والے اداروں کے خلاف ماحولیاتی معاوضے کے طور پر 1.59 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا


12 مقامات پر کام روکنے کے احکامات جاری کئے گئے، دھول اور متعلقہ فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے پندرہ روزہ مہم جاری رہے گی

Posted On: 04 JAN 2021 5:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 4 جنوری 2021:دہلی این سی آر اور  ملحقہ علاقوں کے لئے  ہوا کے معیار کے منتظمہ کمیشن نے تعمیر اور مسمار کرنے کی سرگرمیوں سے دھول مٹی اور متعلقہ فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ  نیز ہریانہ ، راجستھان ، اتر پردیش اور دہلی کے آلودگی کنٹرول بورڈوں اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کو ہدایت کی تھی کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر این سی آر میں تعمیراتی اور مسمار کرنے والی سرگرمیوں (سی اینڈ ڈی) سے متعلقہ مواد کی نقل و حمل ، عمل اور نقل و حمل اور متعلقہ احاطوں میں معائنے کی مہم چلائی جائے۔

ان ایجنسیوں نے 227 ٹیمیں تشکیل دے کر  24.12.2020 سے  31.12.2020 تک شدت سے مہمات چلائیں۔ ان ٹیموں نے 3000 سے زیادہ سی اینڈ ڈی جگہوں کی اچانک جانچ پڑتال اور معائنہ کیا جن میں سے 386 جگہوں پر دیکھا گیا کہ وزارت ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ  کے  وضع کردہ مختلف سی اینڈ ڈی ویسٹ مینجمنٹ ضابطوں و رہنما اصولوں اور دھول مٹی کے اڑنے پر قابو پانے کے اقدامات کی تعمیل نہیں کی جارہی تھی۔  ضابطوں کے بغیر سرگرم اداروں کے خلاف  ماحولیاتی معاوضے کے طور پر 1.59 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور بارہ مقامات پر کام روکنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔

جانچ کرنے والی ٹیموں نے سی اینڈ ڈی سرگرمیوں سے متعلقہ ساز و سامان کی نقل و حمل کے سلسلے میں بھی ضابطوں کی تعمیل کا جائزہ لیا۔ سی اینڈ ڈی مواد کی نقل و حمل سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والی تقریباً  325 گاڑیوں پر لگ بھگ  1.17 کروڑ روپے کا ماحولیاتی معاوضہ ادا کرنے کا جرمانہ لگایا گیا۔

سی اینڈ ڈی ویسٹ مینجمنٹ قواعد اور اس سے متعلقہ رہنما خطوط کی تعمیل کے لئے اس طرح کی پندرہ روزہ مہم  جاری رکھنے کا منصوبہ ہے تاکہ  سی اینڈ ڈی سیکٹر سے دھول والی آلودگی کو ختم کیا جاسکے جو خطے میں ہوا کا معیار خراب کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔

****

م ن ۔ ر ف- س ا   

U:91



(Release ID: 1686160) Visitor Counter : 171