وزارت دفاع
سرجن وائس ایڈمرل رجت دتّا نے آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے چارج سنبھالا
Posted On:
01 JAN 2021 6:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی:01،جنوری، 2021:سرجن وائس ایڈمرل رجت دتّا نے یکم جنوری 2021 کو مسلح افواج کی طبی خدمات میں ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔
موجودہ تقرری سنبھالنے سے قبل فلیگ آفیسر بحریہ میں ڈی جی ایم ایس اور کمانڈنٹ آرمی اسپتال (آر اینڈ آر) دلّی کینٹ اور کرنل کمانڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔
وہ پُنے کے آرمڈفورسز میڈیکل کالج کے سابق طالب علم ہیں۔ 1982 میں اپنا ایم بی بی ایس مکمل کرنے کے بعدانہیں 27دسمبر 1982 کو اے ایم سی میں شامل کیا گیا تھا۔
وائس ایڈمرل رجت دتّا کی نئی دہلی کے اے ایف سی کمانڈنٹ میں پرُوقار تقرری رہی ہے۔ وہ نئی دہلی میں فوج میں ایڈیشنل ڈی جی ایم ایس بھی تھے۔ ان کی ایم جی میڈیکل ہیڈکوارٹر سینٹرل کمانڈ اور کمانڈنٹ سی ایچ (سی سی) لکھنو میں تقرری بھی رہی۔
وہ ایک نامور ٹیچر ہیں اور اس کے علاوہ کارڈیولوجی کے پروفیسر بھی رہے انہیں اس کے ساتھ ہندوستان میں بہت سی یونیورسٹیوں اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوشنوں کے لئے ایک ایگزامینر بھی رہے ہیں۔
فلیگ آفیسر کو یکم فروری 2020 سے صدر جمہوریہ ہند کے اعزازی سرجن کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ امریکہ کی سوسائٹی آف کارڈیو واسکولر انجیوگرافی اور انٹروینشن کے فیلو بھی ہیں۔
سروس کے تین اپنی جافشانی اور لگن کے لیے انہیں 2005 میں وی ایس ایم /2014 میں ایس ایم (ڈی) اور 2017 میں اے وی ایس ایم سے سرفراز کیا گیا تھا۔
-----------------------
م ن۔ح ا۔ ع ن
U NO: 31
(Release ID: 1685583)
Visitor Counter : 264