امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
صارفین کے تحفظ کا مرکزی مقتدرہ صارفین کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لئے مسلسل سرگرم
عالمی وبا کووڈ - 19 کے دوران گمراہ کن اشتہارات جاری کرنے پر کمپنیوں کو نوٹس جاری
Posted On:
01 JAN 2021 3:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی یکم جنوری2021:صارفین کے تحفظ کا مرکزی مقتدرہ اپنے قیام کے بعد سے صارفین کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہے۔ ایکٹ میں اس مقتدرہ کی جو سرگرمیاں وضع کی گئی ہیں ان میں سے ایک متعلقہ معاملات کا جائزہ لینا ہے اور ان عوامل پر غور کرنا ہے جو صارفین کے حقوق ، بشمول کسی دوسرے قانون کے تحت صارفین کے تحفظ کے لئے فراہم کردہ حفاظتی انتظامات کی راہ مین رخنہ ڈالتی ہیں۔ مقتدرہ کو ان کے موثر نفاذ کے لئے مناسب تدابیر کی سفارش کی بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یہ دیکھ کر کہ عالمی وبا کووڈ 19 کے دوران متعدد سامان / مصنوعات سے متعلق صارفین کو گمراہ کرنے اور ان کی غلط رہنمائی کرنے کے لئے متعدد اشتہارات جاری کئے جارہے ہیں، مقتدرہ نے اپنے طور پر واٹر پیوریفائر ، پینٹس ، فرش کلینر، ملبوسات، جراثیم کشی اور فرنیچر وغیرہ جیسے شعبوں میں کمپنیوں کو وجہ نمائی نوٹس جاری کیا ہے۔صارفین کے تحفظ کے مرکزی مقتدرہ کا یہ عمل یقیناسستے تجارتی منافع کی خاطر صارفین کے جذبات کو کا استحصال روکنے کے لئے گمراہ کن اشتہارات جاری کرنے والے بدعنوان تاجروں کی راہ میں مزاحم ہوگا۔ کیب کرایہ بڑھانے والوں کو بھی اضافی کرایہ کی واپسی کے لئے غیر منصفانہ تجارتی مشق کا سہارا لینے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
صارفین کے تحفظ کا مرکزی مقتدرہ صارفین کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لئے کام جاری رکھے گا۔ نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن میں صارفین کی شکایات کے تجزیے کے بعد مقتدرہ نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے ضمن میں حال ہی میں آئی ایم پی ایس ، یو پی آئی وغیرہ جیسے بینکوں سے بینکاری خدمات کا استعمال کرتے ہوئے ناکام / منسوخ لین دین کا معاملہ سیکٹر ریگولیٹر ، ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ اٹھایا ہے جہاں صارفین کو رقم واپس نہیں کی گئی ہے یا جہاں سیکٹر ریگولیٹر ، ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ اس طرح کے دعووں کے تصفیے کی ٹائم لائن پر عمل نہیں کیا گیا ۔
مقتدرہ نے انشورنس ریگولیٹر ، آئی آر ڈی اے آئی سے بھی کہا ہے کہ وہ صارفین کے ذریعہ دعویٰ کی رقم حاصل کرنے میں تاخیر کا جائزہ لے اور انشورنس کمپنیوں سے صارفین کی شکایات کا ازالہ کرائے تاکہ آئی آر ڈی اے آئی کے پالیسی ہولڈروں کے مفادات کے تحفظ کے 2017 کے وضع کردہ ضابطوں کےتحت متعین وقت کی پابندی ہو سکے۔
صارفین کے تحفظ کا مرکزی مقتدرہ کو صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ، غیر منصفانہ تجارتی طریقوں اور جھوٹے یا گمراہ کن اشتہاروں سے متعلق معاملات کو منضبط کرنے کے لئے جو جو عوام کے مفادات کے لئے تعصب کا حامل ہے، صارفین کے تحفظ ایکٹ مجریہ 2019 کی دفعہ 10 کے تحت 24 جولائی ، 2020 کو قائم کیا گیا جس کا مقصد ایک طبقے کے طور پرصارفین کے حقوق کو فروغ دینا انہیں تحفظ فراہم کرنا اور ان کا نفاذ عمل مین لانا ہے۔یہ مقتدرہ صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کی چھان بین اور شکایات درج کررانے کے علاوہ قانونی چارہ جوئی کر سکتا ہے۔ غیر محفوظ سامان اور خدمات کی واپسی کا حکم دے سکتا ہے۔ غیر منصفانہ تجارت کے طریقوں کو ختم کرنے اور گمراہ کن اشتہارات دینے، مینوفیکچررز / تائید کنندہ / گمراہ کن اشتہاروں کے ناشروں پر جرمانے عائد کرسکتا ہے۔
****
م ن ۔ ر ف- س ا
U: 21
(Release ID: 1685533)
Visitor Counter : 170