ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ڈی جی ٹی-ایم ایس ڈی ای نے اپرینٹس کے لیے 110ویں آل انڈیا ٹریڈ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا


اپرینٹس کے لیے ستمبر 2020 میں منعقد 110ویں اے آئی ٹی ٹی میں تقریباً 96 ہزار امیدوار حاضر ہوئے

نیشنل اپرینٹس شپ سرٹیفکیٹ (این اے سی) میں آئی ایچ ایم سی ٹی، ہریانہ- پانی پت کی کماری اسنیہا نے 95.96 فیصد نمبرات کے ساتھ ٹاپ کیا

ٹیکس میکوریل اینڈ انجینئرنگ لمیٹڈ، مغربی بنگال کے کلیان رانا اور بی ایچ ای ایل، پڈوکوٹئی- تمل ناڈو کے ایم تیروسیلوم بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر رہے

Posted On: 29 DEC 2020 6:02PM by PIB Delhi




 

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)کے ماتحت کام کرنے والے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی)نے اپرینٹس کیلئے 110ویں آل انڈیا ٹریڈ ٹیسٹ (اے آئی ٹی ٹی )کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ یہ امتحان ستمبر2020میں منعقد کیا گیا تھا جس میں 200سے زیادہ ٹریڈ میں تقریباً 7300 صنعتیں شامل تھیں۔  اے آئی ٹی ٹی میں تقریباً 96ہزار امیدوار حاضر ہوئے تھے ۔ جن میں 50ہزار سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے۔کامیاب ہونے والی لڑکیوں اور لڑکوں کا فیصد باترتیب 58.41 فیصد اور 51.44 فیصد رہا۔ اپرینٹس شپ میں خواتین کی بڑھتی حصہ داری کی گواہی دیتا ہے۔ آئی ایچ ایم سی ٹی ،پانی پت ،ہریانہ کی کماری  اسنیہا نے نیشنل اپرینٹس شپ سرٹیفکیٹ (این اے سی)میں 95.96 فیصد نمبرات کے ساتھ ٹاپ کیا۔ ٹیکس میکو ریل اینڈ انجینئرنگ لمیٹیڈ ، مغربی بنگال کے کلیان رانا اور بی ایچ اے ایل ، پڈوکوٹئی ،تمل ناڈو کے ایم تیرو سیلوم با لترتیب دوسرے اور تیسرےمقام پر ہے۔

اپرینٹس شپ ٹریننگ پوری ہونے کے بعد نیشنل اپرینٹس شپ سرٹیفکیٹ (این اے سی)کیلئے سال میں دو بار منعقد ہونے والے آل انڈیا ٹریڈ ٹیسٹ (اے آئی ٹی ٹی)کے ذریعہ جائزہ لیا جاتا ہے ۔اے آئی ٹی ٹی ہنر مندی کا ایک تجزیہ ہے جو ڈی جی ٹی اور صنعت کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور اس میں کامیاب ہونے کیلئے لگاتار مشق ،لگن ، ایمانداری اور سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈی جی ٹی ۔ایم ایس ڈی ای ملک بھر کے نوجوانوں کو روزگار کے لائق ٹریننگ اور متعلقہ صنعت میں روزگار کے مواقع مہیا کرانے کیلئے صنعتوں کے ساتھ مل کر اپرینٹس شپ ٹریننگ کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے ۔ یہ ٹریننگ اپرینٹس شپ قانون ،1961 کے تحت اور نیشنل اپرینٹس شپ پرموشن اسکیم (این اے پی ایس) سے امداد یافتہ ہے۔ یہ ٹریننگ متعلقہ تجارت میں ڈی جی ٹی کے ذریعہ تیار کئے گئے نصاب کے مطابق دی جاتی ہےجو امیدواروں کو صنعت کی بڑی کمپنیوں کے ذریعہ نوکری کے ساتھ ساتھ تربیت حاصل کرنے اور وظیفہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ،‘‘گزشتہ چند برسوں کے دوران ڈی جی ٹی ۔ایم ایس ڈی ای نے ملک بھر میں صنعتوں کے ذریعہ کام پر رکھے گئے اپرینٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے کئی قدم اٹھائے ۔ہم نے اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ حصہ داری کو یقینی بنانے کیلئے 2019میں اپرینٹس شپ ضابطوں میں اہم اصلاحات کئے ہیں۔ نوجوانوں کو صحیح ہنر مندی فراہم کرنے اور انہیں مستقل معاش کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہندوستانی اپرینٹس شپ منظر نامہ کو مضبوطی دینے سے متعلق ہماری مسلسل کوششوں میں نیشنل اپرینٹس شپ سرٹیفکیٹ (این اے سی)ایک قابل ذکر رول ادا کرتا ہے ۔تمام کامیاب امیدواروں کو میری دلی مبارکباد اور میں انہیں تابناک مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔مجھے یقین ہے کہ یہ باصلاحیت ،متحرک اور ہنر مند نوجوان پیشہ ور اپنی متعلقہ صنعتوں میں ایک قابل ذکر نشان چھوڑیں گے اور ہمارے معزز وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے میں پورا تعاون کریں گے۔’’

صنعت اور تربیتی اداروں کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ اسکول اور کالج سے نوجوانوں کو کام کرنے کیلئے منتقل کرتے ہوئے نوجوانوں کو مضبوط بنانے کیلئے اپرینٹس شپ کو ایک مؤ ثر طریقہ کے طور پر منظوری دی گئی ہے۔ نیشنل اپرینٹس شپ پروگرام بھارت کی افرادی قوت کو ہنر مندبنانے سے متعلق کام کو پورا کرنے میں ایک بڑا رول نبھاتا ہے ۔یہ مختلف فریقوں (آجر ،افراد او رسرکار) کے درمیان لاگت شیئر کرنے اور حصہ دار ی میں سرکاروں ، آجروں اور محنت کشوں کو شامل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اپرینٹس شپ صنعت اور نوجوانوں دونوں کیلئے فائدہ مندہےجو انہیں مستقبل میں ‘اسکلڈ انڈیا’کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کیلئے انہیں متحد کرتا ہے۔

ڈی جی ٹی کی ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ) محترمہ نیلم شمی راؤ نے اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،‘‘ہمارا مشن ہنر مند ملازمین کی مانگ اور سپلائی میں فرق کو ختم کرنا اور قابل روزگار ٹریننگ اور روزگار کا بہتر موقع فراہم کرتے ہوئے ہندوستانی نوجوانوں کی خواہشات کو پورا کرنا ہے۔ ہم نے محسوس کیا کہ صنعت پر مبنی ،مشق کی جانب مائل،مؤثر اور رایتی ٹریننگ کیلئےبہتر طریقہ تیار کرنے کیلئے اپرینٹس شپ ٹریننگ کی بے حد ضرورت ہے ۔بازار کی حالت میں تیزی سے ہورہی تبدیلی کے سبب ‘نیو نارمل’کے ساتھ اپرینٹس شپ پر توجہ مرکوز کرنا مستقبل کے روزگار کیلئے کافی اہم ہے ۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کی پہچان کرتے ہوئے این اے سی ہمیں یہ یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے کہ ہماری پہل قومی اور بین الاقوامی صنعتی پیمانوں اور ضرورتوں کے موافق ہو۔’’

ٹاپر امیدوار اور نتائج کی فہرست ڈی جی ٹی کی ویب سائٹ      http://apprenticeship.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔

ٹاپر کی فہرست

رینک نمبر : 01 – ٹاپر (لڑکیاں)اور مجموعی ٹاپر

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R17Y.png

اسنیہا،آئی ایچ ایم سی ٹی ،پانی پت ،ہریانہ

رینک نمبر : 02 – ٹاپر (لڑکے)

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KDC7.png

کلیان رانا،ٹیکس میکو ریل اینڈ انجینئر ننگ لمٹیڈ،مغربی بنگال

رینک نمبر: 03

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VKUI.png

تیروسیلوم ایم ،بی ایچ ای ایل ،پڈوکوٹئی ،تمل ناڈو

رینک نمبر : 04

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004S61H.png

دیپک کمار بہیرا ، بیبھو پرساد پروستی ،راہل کمار جھا،سورو بھٹاچارجی ،ہنومن تھپاٹی این

رینک نمبر: 05

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005CBVL.png

سجل بسواس،تر لوک ناتھ راوت

رینک نمبر: 06

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006SCXZ.png

مہیندر کمار بریتھ،منورنجن پردھان،پوجا سولرا،ابھیجیت گھوش،سانتو گھوشال

رینک نمبر: 07

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007KWTD.png

شیو رنجنی روی چندرن،این ایل سی ،کڈا لور،تمل ناڈو

رینک نمبر: 08

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008D2EA.png

کیتن بندو مہورے ،ٹوٹن منڈل ،رمپدا ہاٹی ،چرن جیبی راوت ،کاشی ناتھ ماجھی

رینک نمبر: 09

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009GDTK.png

کرنا ہنڈیکر ،بی ای ایل ،بنگلورو ،کرناٹک

رینک نمبر: 10

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010PDYU.png

کملیش کمار روی،ایچ وی ایف ،اوڈی ،تمل ناڈو

 

*************

م ن-ق ت- م ش

U. N. 18

 


(Release ID: 1685350) Visitor Counter : 146


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi