وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 2 جنوری کو آئی آئی ایم سمبل پور کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 31 DEC 2020 7:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 31 دسمبر: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 2 جنوری 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ آئی آئی ایم سمبل پور کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘، جناب دھرمیندر پردھان اور جناب پرتاپ چندر سارنگی کے ہمراہ اوڈیشہ کے گورنر اور وغیر اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔ اس تقریب میں سرکاری اہلکاروں، صنعتی سربراہان، ماہرین تعلیم اور طلبہ، آئی آئی ایم سمبل پور سے فارغ ہونے والے طلبہ اور اساتذہ سمیت 5000 سے زیادہ افراد ورچوئل طریقے سے شرکت کریں گے۔

آئی آئی ایم سمبل پور کا تعارف

آئی آئی ایم سمبل پور ایسا پہلا آئی آئی ایم ہے جس نے فلپڈ کلاس روم کے خیال کو نافذ کیا تھا جہاں بنیادی نظریات کی تعلیم ڈجیٹل موڈ میں فراہم کی جاتی ہے اور تجرباتی تعلیم، صنعت کے لائیو پروجیکٹوں کے توسط سے کلاس روم میں دی جاتی ہے۔ اس ادارہ کو صنفی تنوع کے معاملے میں بھی دیگر آئی آئی ایم کے اوپر سبقت حاصل ہے۔ یہاں پر ایم بی اے (21-2019) کے بیچ میں 49 فیصد طالبات اور ایم بی اے (22-2020) کے بیچ میں 43 فیصد طالبات ہیں۔

 

*****

 

م ن ۔ ق ت- س ا    

U: 8585

 



(Release ID: 1685209) Visitor Counter : 80