جل شکتی وزارت

وزیر مملکت برائے جل شکتی نے اروناچل پردیش کے پاسی گھاٹ میں منعقد برہم پتر آمنترن ابھیان میں شرکت کی

Posted On: 30 DEC 2020 8:02PM by PIB Delhi

جل شکتی و سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج برہم پترآمنترن مہم کے، جو دریائی رافٹنگ مہم اور اروناچل پردیش کے پاسی گھاٹ میں برہم پتر بورڈ کے زیر اہتمام ایک عوامی رسائی پروگرام میں حصہ لیا۔ وزیر مملکت نے برہم پتر بورڈ کے ذریعہ شروع کردہ آئی ای سی مہم کے سلسلے میں جناب  پیما کھانڈو کی متحرک قیادت میں اروناچل پردیش حکومت کی طرف سے دیے گیے  تعاون کو سراہا۔ رافٹنگ مہم اور آؤٹ ریچ پروگرام 23 دسمبر کو اروناچل پردیش میں گیلنگ سے شروع ہوا اور 21 جنوری 2021 کو آسام کے آسامی رالگا میں اختتام پذیر ہوگا۔ "دریاؤں کے ساتھ زندگی" کے عنوان سے ایک  ماہ طویل مہم کا مقصد دریائے برہم پترکے تعلق سے لوگوں کو حساس بنانا ہے،یہ  وہ اہم دریا ہے، جو اروناچل پردیش میں  ہندوستان میں داخل ہوتا ہے اور بنگلہ دیش میں داخل ہونے سے پہلے آسام کے راستے سے بہتا ہے، جہاں یہ دریائے گنگا اور اس میں گرنے والی نالیوں سے بنگال کی خلیج میں مل جاتا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/BAA-2X9LL.jpeg

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب  کٹاریہ نے آئی آئی ٹی گوہاٹی ، این ڈی آر ایف کے ممبران ، نارتھ ایسٹرن اسپیس ایپلی کیشن سینٹر شیلونگ ، سنٹرل واٹر کمیشن ، ہندوستانی محکمہ موسمیات گوہاٹی ، سائنس دانوں اور انجینئروں کو جل شکتی وزارت  کی کاوشوں سے آگاہ کیا ، جو مربوط نقطہ نظر اپنا کر پانی سے متعلق امور کو حل کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2019 میں وزارت کی طرف سے گنگا آمنترن مہم کے تصور اور ان پر عمل درآمد کے حیرت انگیز رد عمل کے بعد برہم پتر آمنترن ابھیان کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے شرکا کو حکومت کے نمامی گنگا پروگرام کے تحت ہوئے معیاری اور کاموں سے بھی آگاہ کیا۔

 

جناب کٹاریہ نے دریاؤں اور انسانی تہذیب کے مابین غیر پیچیدہ ربط پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی طور پر ، تمام انسانی معاشروں کی تشکیل ندیوں کے ساتھ ساتھ ہوئی ہے اور پھل پھول رہی ہے، کیونکہ یہ اس سیارے پر زندگی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ تاہم  آبادی میں اضافے اور اس کے نتیجے میں شہری آباد کاری کی وجہ سے  ہماری ندیوں کے نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ انہیں آلودگی کے شدید مسئلے کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ بستیوں سے نکلنے والی گندگی / کچرے کو بغیر کسی صفائی کے بغیر دریاؤں میں بہادیا جاتا ہے۔ جناب کٹاریہ نے تمام شرکاء سے درخواست کی کہ وہ  ندیوں کو آلودگی سے پاک کرنے اور ان کی پاکیزگی اور لذت  کو برقرار رکھنے کی  طرف  مل کر کام کرنے کا عہد کریں۔ انہوں نے "دریاؤں پر مبنی ترقی" کے تصور پر زور دیا، تاکہ دریا کا تحفظ اور ترقی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ برہم  پتر بورڈ کے زیر اہتمام بیداری پیدا کرنے والے پروگرام اور مختلف دیگر مقابلوں میں حصہ لینے پر طلباء میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ چیئرمین برہم پتر بورڈ  جناب  راجیو یادو ، سکریٹری جناب وی  ڈی رائے ، ریاست اور مرکزی حکومت کے حکام بھی اس موقع پر  موجود تھے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/BAA-10I2KJ.jpeg

یہ دریا اپنے پشتی علاقوں میں کٹاؤ اور سیلاب کی وجہ سے بدنام رہا ہے۔ لہذا دریاؤں کے ساتھ رہنے کا مرکزی تصور، لوگوں اور دریائے برہم پتر کے مابین روابط کی تصدیق  نو کرتا ہے، جو اس خطے میں زندگی کے فراہم کرنے کا کام کرتی ہے۔ اس مہم کی خاص بات رافٹنگ کا ایک ٹورہے ، جس کا آغاز این ڈی آر ایف کی ٹیم نے کیا ، یہ مہم  برہم پترندی کے ساتھ اروناچل پردیش اور آسام ریاستوں سے گزری۔ آگاہی پیدا کرنے کے  اس پروگرام کا اہتمام دریا کے کنارے بسنے والے شہروں اور قصبوں میں ہی  کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ج ق ۔ ت ع )

U. No. 8566



(Release ID: 1685054) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu