کابینہ
کابینہ نے ایسٹونیہ، پراگوے اور ڈومنکن ری پبلک میں ایک ہندوستانی مشن کھولنے کی منظوری دی
Posted On:
30 DEC 2020 3:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 دسمبر 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج 2021 میں ایسٹونیہ، پراگوے اور ڈمنکن ری پبلک میں تین ہندوستانی مشن کو لے جانے کی منظوری دی۔
نفاذ کی حکمت عملی:
ان ممالک میں ہندوستانی مشن کھولے جانے سے ہندوستان کی سفارتی موجودگی میں اضافے ، سیاسی تعلقات میں گہرائی دو طرفہ تجارت میں اضافے، سرمایہ کاری اور اقتصادی معاہدوں میں مدد ملے گی، عوام سے عوام کے رابطے مضبو ہوں گے۔ کثیر جہتی فورم میں سیاسی پہنچ کوفروغ ملے گا اور بھارت کی غیر ملکی پالیسی کے مقاصد کے لئے حمایت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
ان ممالک میں ہندوستانی مشن ،وہاں رہنے والی ہندوستانی برادری کی بہتر طریقے سے مدد اور ان کے مفادات کا تحفظ کرپائے گا۔
مقاصد:
ہماری خارجہ پالیسی کا مقصد دوست ممالک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعہ بھارت کی ترقی اور فروغ کے لئے موافق ماحول تیار کرنا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں ہمارے مشن اور پوسٹ قائم ہیں جو کہ پارٹنر ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات کے ذریعہ کے طور پر کام کرتے ہیں۔
یہ تین ہندوستانی مشن کھولنے کا فیصلہ ترقی اور فروغ یا ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کی ہمارے قومی ترجیح پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا ایک قدم ہے۔بھارت کی سفارتی موجودگی میں اضافے سے بازار تک بھارتی کمپنیوں کو رسائی حاصل ہوگی اور اشیا اور خدمات کے ہندوستانی ماہرین کو سہاراملے گا۔ خود کفیل بھارت یا آتم نربھر بھارت کے ہمارے مقصد کے مطابق گھریلو پیداوار اور روزگار میں اضافے کے سلسلے میں اس کا براہ راست اثر پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا گ۔ن ا۔
U-8533
(Release ID: 1684941)
Visitor Counter : 244
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam