ریلوے کی وزارت

ریلویز ، کامرس و صنعت اور صارفین کے امور ، خوارک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گویل نے جموں و کشمیر میں ریلویز کے قومی پروجیکٹ پر کیے گیے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 30 DEC 2020 1:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30دسمبر ،2020   / ریلویز ، کامرس و صنعت اور صارفین کے امور ، خوراک و عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گویل نے جموں و کشمیر میں جاری یو ایس بی آر ایل  قومی پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ریلوے بورڈ کے سی ای او اور چیئرمین جناب وی کے یادو ، شمالی ریلوے کے جنرل مینیجرجناب آشوتوش گنگال بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اس میٹنگ میں شریک ہوئے۔

ریلویز کے وزیر نے پروجیکٹ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی امنگیں پروجیکٹ کی تکمیل سے پوری ہوں گی تاکہ خطے کو ٹرانسپورٹ کا ایک اچھا نظام حاصل ہو اور وہ پورے سال ملک کے باقی حصوں سے مربوط رہے۔ انہوں نے پروجیکٹ پر کام کرنے والے انجینئروں سے کہا کہ وہ بقیہ کام کو جلد از جلد پورا کرنے کے لیے ایک مشن کے طور پر کام کریں۔ انہوں نے انہیں یہ ہدایت بھی دی کہ وہ سامان کی خریداری اور اس سے متعلق اجازت کے طریقۂ کار پر مقررہ وقت کے اندر اندر مکمل کریں تاکہ لائن کی تعمیر میں کوئی تاخیر نہ ہو۔

شمالی ریلوے کے جنرل مینیجر جناب آشوتوش گنگال نے وزیر موصوف سے کہا کہ اس کے باوجود رام بن اور ریاسی ضلعوں کو کووڈ ریڈ اور آرینج زون قرار دیا جا چکا ہےلیکن پروجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے جس میں کووڈ – 19 سے متعلق پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔ تعمیراتی مقامات پر کاریگروں کے کیمپ اور آئی سو لیشن مراکز قائم کیے گیے ہیں ۔ مختلف جگہوں پر کام کرنے والے 366 افراد کو وائر سسے متاثر پایا گیا تھا لیکن یہ سبھی لوگ روبہ صحت ہو گئے۔

یو ایس بی آر ایل (اودھم پور، سری نگر ، بارہمولہ ریل لنک) ایک قومی پروجیکٹ ہے جسے چوڑی ریلوے لائن  کی تعمیر کے لیے بھارتی ریلویز نے شروع کیا ہوا ہے جس کا مقصد کشمیرخطے کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑا جا سکے۔ یہ سبھی موسموں میں جاری رہنے والا ایک آرام دہ ، آسان اور کم قیمت ، عوامی ٹرانسپورٹ ہوگا اور اس سے ملک کے شمالی اور خاص طور پر الپائن خطے کی مجموعی ترقی کی رفتار میں  تیزی آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               


U –8545



(Release ID: 1684940) Visitor Counter : 156