شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

میگھالیہ میں شمال مشرق کے پہلے خصوصی "ادرک" پروسیسنگ پلانٹ کا احیا کیا جارہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 30 DEC 2020 5:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 30 دسمبر 2020:میگھالیہ کے ضلع ریبھوئی میں شمال مشرق کے پہلے خصوصی "ادرک" پروسیسنگ پلانٹ کا احیا کیا جارہا ہے اور ممکن ہے کہ 2021 کے آغاز میں یہ چالو ہوجائے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی سرپرستی میں سرکاری زمرے کے تحت شمال مشرقی علاقائی زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن کے کام کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا آج انکشاف کرتے ہوئے شمال مشرقی خطے کی ترقی، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان کا واحد ادرک پروسیسنگ پلانٹ 2004 کے آس پاس قائم کیا گیا تھا۔ لیکن وہ کئی برسوں تک غیر فعال رہا۔ شمال مشرقی علاقائی زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن نے اب اس کے احیا کی ذمہ داری سنبھالی ہے اور اس بند پلانٹ کو  پی پی پی  موڈ کے ذریعہ چالو کرنے کے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

DJS-1BDTK.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایکسپورٹ پروموشن انڈسٹریل پارک (ای پی آئی پی) ، راجہ بھاگن، بیرنیہات ہیٹ میں واقع اس پلانٹ میں  صرف ادرک کی پروسیسنگ نہیں ہوگی بلکہ ویکسڈ ادرک ، ادرک پیسٹ ، ادرک پاؤڈر ، ادرک  فلیکس ، ادرک کا تیل جیسے سامان وغیرہ  تیار کرنے میں بھی یہ مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ  حالیہ مہینوں میں یہ اطلاع عام ہونے کے بعد ادرک کو نمایاں مقام حاصل ہوا ہے کہ کوویڈ 19 وائرس کے خلاف اس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حال ہی میں اس کا حوالہ دیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس پلانٹ سے تیار ادرک کی مصنوعات نہ صرف گھریلو استعمال کے لئے دستیاب ہوں گی بلکہ اس کی وسیع طلب بھی ہوگی اور یہ وزیر اعظم مودی کے "ووکل فار لوکل" کی پکار سے بھی مطابقت رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی موڈ کے لئے ٹینڈر جاری کر کے ایک آپریشن اینڈ مینٹیننس آپریٹر کا انتخاب کیا گیا ہے اور پلانٹ کے قیام اور بحالی پر کام جاری ہے۔

نارتھ ایسٹرن ریجنل ایگریکلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن (این ای آر اے ایم اے سی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر منوج کمار داس نے انکشاف کیا کہ ہندوستان کا شمال مشرقی خطہ ہر سال تقریبا 450,000 میٹرک ٹن اعلی معیار کا ادرک پیدا کرتا ہے لیکن اس کا بیشتر حصہ کم قیمت پر فروخت ہوتا ہے کیونکہ وہاں پروسیسنگ اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات موجود نہیں۔میگھالیہ کا پلانٹ ادرک کے کاشتکاروں کو انتہائی ضروری سہولت فراہم کرے گا اور وہ اس قابل ہو جائیں گے کہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرسکیں اور اسی کے ساتھ وہ  قدرتی وسائل کا بہترین استعمال بھی کر پائیں گے۔

اس کے علاوہ  ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو شمال مشرق میں 100 نئے تازہ خوردہ پوائنٹس اور گوہاٹی اور شمال مشرقی خطے کے دوسرے بڑے شہروں میں فروٹ کیوسکس قائم کرنے کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ان میں سے بیشتر پی پی پی موڈ کے ہوں گے۔ نارتھ ایسٹرن ریجنل ایگریکلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن  نے جدید ترین سہولیات والے مارکیٹنگ کمپلیکس تیار کرنے کی بھی ذمہ داری اپنے سرلی  ہے۔

****

م ن۔ ر ف ۔ س ا

U: 8538

 



(Release ID: 1684928) Visitor Counter : 143