صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو ویکسین اتحاد بورڈ آف گاوی کے لیے نامزد کیا گیا

Posted On: 29 DEC 2020 5:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29دسمبر ،2020   / صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کو ویکسین اور ٹیکہ کاری کے عالمی اتحاد گاوی  بورڈ کے رکن کے طور پر نامزد کیا ہے۔

 

ڈاکٹر ہرش وردھن گاوی بورڈ سے متعلق ، جنوب مشرقی علاقے کے دفتر ایس ای اے آر او / مغربی بحرل الکاہل خطے کے دفتر ڈبلیو پی آر او حلقے  کی نمائندگی کریں گے۔  یہ سیٹ فی الحال میانمار کے جناب منٹ ہتھوے کے پاس ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن بھارت کی نمائندگی یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2023 تک کریں گے۔

بورڈ کی میٹنگ عام طو رپر سال میں دو بار جون اور نومبر  / دسمبر میں ہوتی ہے؛ اور یہ سالانہ میٹنگ عام طور پر دوبارہ مارچ یا اپریل میں ہوتی ہے۔   ان سبھی میٹنگوں میں عام طور پر لوگ بذات خود شرکت کرتے ہیں۔

گاوی بورڈ حکمت عملی پر مبنی ہدایت اور پالیسی سازی کے لیے ذمہ دار ہے اور یہ ویکسن اتحاد کے کام کاج  کی نگرانی کرتا ہے اور پروگرام پر عمل درآمد پر نظر رکھتا ہے۔ یہ بورڈ حکمت عملی پر مبنی متوازن فیصلہ سازی ، اختراع اور اشتراک کے لیے ایک فورم فراہم کرتا ہے۔

ویکسین اتحاد، زندگیاں بچانے کے اپنے مشن کے حصے کے طور پر غریبی کو کم کرتا ہے  اور عالمی وباؤں کے خطرے سے دنیا کی حفاظت کرتا ہے۔ اس اتحاد نے دنیا کے غریب ترین ملکوں میں 822 ملین سے زیادہ بچوں کی ٹیکہ کاری میں مدد کی ہے جس سے مستقبل میں 14 ملین سے زیادہ بچوں کی موت کو روکا جا سکا ہے۔

گاوی اتحاد بورڈ  کے صدر کے طور پر  فی الحال ڈاکٹر نگوزی اوکونجو  - ویالا خدمات انجام دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8512



(Release ID: 1684537) Visitor Counter : 224