امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نے نگرانی ، روک تھام اور احتیاط کی رہنما ہدایات کو آگے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا


ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو روک تھام کی تدابیر، مختلف سرگرمیوں پر ایس او پی  اور کووڈ سے متعلق   مناسب برتاؤ کی سختی سے تعمیل کرانا ہوگا  اور احتیاط برتنے کے ساتھ ہی    سخت نگرانی کرنی ہوگی

Posted On: 28 DEC 2020 6:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 دسمبر 2020/وزارت داخلہ( ایم ایچ اے) نے  پہلے سے جاری نگرانی سے متعلق  رہنما ہدایات کو 31 جنوری 2021 تک  نافذ کرنے اور جاری رکھنے کے لئے آج ایک  حکم جاری کیا ہے۔

بھلے ہی کووڈ-19 کے نئے اور سرگرم معاملوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے لیکن عالمی پیمانے پر   معاملوں میں  اضافہ   اور برطانیہ  (یو کے) میں وائرس کے  نئے   انفیکشن میں آنے کے بعد نگرانی  ، روک تھام اور احتیاط   برقرار رکھنے کی  ضرورت ہے۔

اس سلسلہ میں کنٹرول (کنٹنمنٹ) علاقوں کی احتیاط سےحد بندی ،  ان علاقوں میں   سجھائے گئے روک تھام  کی سخت طریقوں کی تعمیل، کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ   کی حوصلہ افزائی اور سختی سے تعمیل اور مختلف    منظور شدہ سرگرمیوں سے متعلق    اسٹینڈرڈ  آپریشن  عمل ایس او پی کی ایمانداری سے   تعمیل جاری رکھی گئی ہے

اس طرح 25 نومبر 2020 کو جاری رہنما ہدایات میں مذکورہ وزارت داخلہ اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیوو)  کے ذریعہ جاری  رہنما  ہدایات  / ایس او پی کی نگرانی ،   روک تھام   اور سختی سے تکمیل پر مرکوز نظریے کو  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ نافذ کئےجانے کی ضرورت ہے۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-8486

 


(Release ID: 1684272) Visitor Counter : 263