مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ہالی ڈے ہومز، 5 اشوکا روڈ جیسی سماجی تقریبات کے مقامات کی بکنگ، ایک لاکھ سے زیادہ سرکاری رہائش گاہوں کے الاٹمنٹ کے لئےنئے پلیٹ فارم سے مربوط کیا گیا۔
عملداری کو آسان بنانے اور پورے ہندوستان میں نظام میں یکسانیت لانے کے لئے یوم بہتر حکمرانی (گڈ گورننس ڈے) کے موقع پر نئے ویب پورٹل اور موبائل ایپ ای- سمپدا کولانچ کیا گیا۔
محکمہ املاک کی 4 ویب سائٹس اور دو موبائل ایپس کو ایک ہی میں ضم کیا گیا- ملک بھر میں تمام خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر میسر
املاک کی مختلف خدمات کی فراہمی کے لئے شفافیت اور جواب دہی کے فروغ کے لئے ای- گورننس
Posted On:
25 DEC 2020 4:22PM by PIB Delhi
سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش پر ہر سال 25 دسمبر کو بہتر حکمرانی کادن منایا جاتا ہے۔
وزارت ہاؤسنگ و شہری امور کے محکمہ املاک نےشہریوں کی زندگی میں سہولیات کو یقینی بنانے اور شفافیت و جوابدہی قائم کرنے کے مقصد سے آج ایک نیا ویب پورٹل اور موبائل ایپ ای- سمپدا قوم کے نام وقف کیا۔ اس نئے ایپلی کیشن سے ایک لاکھ سے زیادہ سرکاری رہائش گاہوں کے االاٹمنٹ، 28 شہروں میں واقع 45 آفس کمپلیکس میں سرکاری تنظیموں کے لئے دفاتر کے الاٹمنٹ، 1176 ہالی ڈے ہومز کمرےاور سماجی تقریبات کے لئے 5 اشوکا روڈ جیسے مقامات کی بکنگ وغیرہ جیسی تمام خدمات کےلئے سنگل ونڈو دستیاب ہوں گی۔
’ایک ملک، ایک نظام‘ دستیاب کرانے کی کوشش کے تحت محکمہ املاک کی پہلے کی چار ویب سائٹس ((gpra.nic.in, eawas.nic.in, estates.gov.in, holidayhomes.nic.in اور دو موبائل ایپس (m-Awas & m- Ashok5) کو ایک میں ہی ضم کردیا گیا گیا ہے، جس سے ملک بھر میں سبھی خدمات کی فراہمی ایک ہی پلیٹ فارم پر مہیا کرانے کی راہ ہموار ہوگی۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہاں ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا اور دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں اس ویب سائٹ اور موبائل ایپ کو لانچ کیا۔
ورچولی طریقے سے منعقد ایک تقریب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہ کہ یہ مختلف املاک کی خدمات جیسے الاٹمنٹ، تحویل، باقاعدگی اور واجبات کے سرٹیفکٹ کی فراہمی میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے ای- گورننس کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
جناب پوری نے کہا کہ ای-سمپدا کا فروغ، مختلف عملداری کوآسان بنانے اور پورے ہندوستان میں اس نظام میں یکسانیت لانے کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ سہولت ہندوستان کے سرکاری افسران/ محکموں کے لئے زندگی میں آسانے لانے میں مدد کرے گی ، کیونکہ اس سے تمام خدمات ایک ہی ونڈو پر آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں، اس کے ساتھ ہی درخواستوں کی براہ راست ٹریکنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ اثاثوں کے استعمال اور خدمات کی فراہمی کے بارے میں حقیقی معلومات سے وسائل کے زیادہ استعمال کی سہولت ہوگی۔ خودکار طریقہ کار سےانسانی مداخلت پر روک لگےگی اور اس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا۔
وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے کہا کہ ای- سمپدا کے ذریعے صارفین کو خصوصی فیچرس جیسے نجی ڈیش بورڈ، خدمات کے استعمال کا آرکائیو اور لائسنس فیس نیز واجبات کا حقیقی وقت کی صورتحال جیسی سہولیات فراہم ہوتی ہیں۔ تمام ادائیگیاں نیز واجبات کو ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے نقد رقم کے بغیر جمع کیا جاسکتا ہے۔ ای سمپدا یوزر فرینڈلی ہے اور ڈیوائس صارف کے لئے کافی مؤثر ہے۔ صارفین کوخدمات کا بصری تجربہ ہوگا ور وہ آن لائن اپنی رائے کا اظہار کرسکیں گے۔
یہ پورٹل ملک بھرمیں صافین کی شکایات کو درج کرنے، دستاویزات کو پیش کرنے اور ورچوول سماعت کے لئے حاضر ہونے کے لئے آن لائن سہولیات فراہم کرتا ہے۔ یہ انتظامی عمل کی لاگت میں کمی لائے گا نیز املاک سے متعلق محکمے کے چکر میں صرف ہونے والے وقت کو کم اور وسائل کو محفوظ کرے گا۔ صارفین کے بہتر تجربے کے لئے ای سمپدا موبائل ایپ اور چیٹ بوٹ سہولت فراہم کی گئی ہے افسران کے لئے خدمات سطح کے بینچ مار ک اور ایکٹیوٹی لاگ بھی جوابدہی کویقینی بنانے کے لئے شامل کئے گئے ہیں۔
پورے ہندوستان میں تمام خدمات سے مستفیذ ہونے کے لئے ای سمپدا: آن لائن، پیپر لیس اور کیش لیس ہے۔
- 40 مقامات پر 109474 سرکاری رہائش گاہیں
- 28 مقامات پر 45 ؤفس کمپلییکس میں 1.25 کروڑ مربع فٹ آفس کی جگہ کا الاٹمنٹ
- 62 مقامات پر 1176 ہالی ڈے ہومز روم/ سوئٹ
- وگیان بھون کی بکنگ
- سماجی تقریبات کے لئے مقامات کی بکنگ
نیا ویب پورٹل اور موبائل ایپ این آئی سی نے بنایا ہے۔ موبائل ایپ اینڈرائیڈ کے ستھ ساتھ آئی او ایس پلیٹ فارم کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔ ویب پورٹل www.esmpada.mohu.gov.in کے ذریعے ان سہولیات تک رسائی کی جاسکتی ہے، اور موبائل ایپ کو اینڈرائیڈ پلے اسٹور/ ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
*****
م ن۔ ن ر (26.12.20)
U NO:8429
(Release ID: 1683832)
Visitor Counter : 231