سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ایف اے ایس ٹیگ کے ذریعے صارفین سے فیس کی وصولی ایک دن میں 50 لاکھ لین دین کے ساتھ پہلی باریومیہ 80 کروڑ روپے کو عبور کر گیا
Posted On:
25 DEC 2020 7:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔25 دسمبر ایف اے ایس ٹیگ کے ذریعہ ٹول کی وصولی 24 دسمبر 2020 کو ایک دن میں50 لاکھ لین دین کے ساتھ پہلی بار یومیہ 80 کروڑ روپئے کو عبور کرگیا ،جو ایک تاریخی حصولیابی ہے۔ اب تک 2.20 کروڑ سے زائد ایف اے ایس ٹیگ جاری کیے گئے ہیں اور شاہراہوں کے صارفین کے ذریعہ ایف اے ایس ٹیگ کو اپنانے میں غیر معمولی ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔یکم جنوری 2021 ء سے گاڑیوں کے لئے لازمی قرار دیئے جانے کے بعد سے این ایچ اے آئی نے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی بلا روک ٹوک آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے سبھی ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ایف اے ایس ٹیگ کو اپنانے سے شاہراہوں کے صارفین کو ٹول پلازہ پر وقت اور ایندھن کی بچت کرنے میں مدد ملے گی۔ موٹر گاڑیوں سے متعلق مرکزی قوانین میں حالیہ ترمیم کے ذریعہ ڈیجیٹل لین دین کو قابل ذکر فروغ حاصل ہوا ہے۔
ایف اے ایس ٹیگ ملک بھر میں 30،000 سے زیادہ پوائنٹس آف سیل (پی او ایس) پر آسانی سے دستیاب ہے اور این ایچ اے آئی ٹول پلازوں پر لازمی طور پر اسے دستیاب کرایا گیا ہے۔ یہ ایمیزون ، فلپ کارٹ اور سنیپ ڈیل کے توسط سے آن لائن بھی دستیاب ہے۔ اس پروگرام کے لیے 27 جاری کنندہ بینکوں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے اور اس میں ریچارج کرنے کی سہولیات کو آسان بنانے کے لئے کئی گنجائشیں شامل کیے گئے ہیں جیسےبھارت بل ادائیگی سسٹم (بی بی پی ایس) ، یو پی آئی ، آن لائن ادائیگی ، مائی فاسٹگ موبائل ایپ ، پے ٹی ایم ، گوگل پے وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، نقد ریچارج کی سہولت بھی حاصل ہے صارفین کی سہولت کے لئے ٹول پلازہ میں پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) پر فراہم کرئی جا رہی ہیں۔
ایف اے ایس ٹیگ میں ریڈیو فریکوئنسی آئی ڈنٹی فیکشن(آر ایف آئی ڈی) ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو صارفین کو ٹول پلازوں پر بغیر کسی انتظار کے / بغیر رکے ایک ہموار اور سہولت آمیز آمد و رفت فراہم کرتی ہے۔ ایف اے ایس ٹیگ کے ذریعہ ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کی جاتی ہے جو اس سے لنک شدہ بینک والٹ کے ذریعہ ہوتا ہے۔ چونکہ معاشرتی دوری ایک نیا معمول بن گیا ہےاور ایسے میں مسافرین ایف اے ایس ٹیگ کو ٹول ادائیگی کے اختیارات کے طور پر تیزی سے اپنا رہے ہیں کیونکہ اس سے ڈرائیوروں اور ٹول آپریٹروں کے مابین کسی بھی طرح کے انسانی رابطے کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں۔ شاہراہوں پر ٹول کی وصولی کے لئے ایک جامع تکنیکی آلے کی حیثیت سے ایف اے ایس ٹیگ زیادہ قابل عمل اور مفید متبادل ہے۔
فاس ٹیگ کا نفاذ قومی شاہراہوں پر مسافروں کو محفوظ ،سہولیت انگیز اوربلا روک ٹوک سفر کی سمت فراہم کرنے کی سمت میں ایک قابل ذکر قدم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض (
U-8436
(Release ID: 1683805)
Visitor Counter : 182