سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی آئی ایس ایف2020 میں ہندوستان کا بین اقوامی سائنسی فلمی میلہ شروع


بڑے پیمانے پر کئی قسم کی سائنسی فلمیں دکھائی جائیں گی

سائنسی رابطے کے لئے فلم ایک اچھا وسیلہ ہے:ڈاکٹرہرش وردھن

Posted On: 24 DEC 2020 1:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،24دسمبر:  ہندوستان کا بین  اقوامی سائنسی فلمی میلہ (آئی ایس ایف ایف آئی  ) 2020 کےہندوستان کے  بین اقوامی  سائنسی میلے کی خاص کشش ہے۔  اس سال آئی ایس ایف ایف ا ٓئی   میں 60 ملکوں سے 634 سائنسی فلموں کااندراج ہوا ہے۔ سا ئنسی فلمیں بنانے کی طرف نوجوان فلمسازوں کو راغب کرنے اور سائنس کو مقبول بنانے کے لئے یہ میلہ ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

آئی ایس ایف ایف ا ٓئی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سائنس اور ٹکنالوجی، زمینی سائنس اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ  یہ فلمیں  بڑے پیمانہ پر کئی اقسام کی ہیں  اور یہ سائنس، ٹکنالوجی ، کووڈ19 کے تئیں بیداری اور خود انحصار ہونے کی ہندوستان کی کوشش جیسے موضوعات پر مبنی ہیں۔ سائنسی فلمیں، سائنسی مواصلات  کا اچھا ذریعہ ہیں۔

 

Press Information Bureau

رقبہ اورپیمانہ کے حساب سے  اس فلمی میلہ کا دائرہ سال بہ سال وسیع ہوتا جارہا ہے۔ ابھرتے ہوئے سائنسی فلم سازوں کاہاتھ تھامنے کے لئے یہ موقع  اب ایک کلیدی پلیٹ فارم ہے۔ فلم ساز اور آئی ایس ایف ایف ا ٓئی کی جیوری کے سربراہ جناب مائک پانڈے نے کہا کہ یہ موقع انتہائی صلاحیتوں کا حامل ہے اور ہمیں سائنسی فلموں کو پروان چڑھانے کے لئے  اپنے تجربات بیان کرنے چاہئیں۔

 

 

برطانیہ کے پبلک ہیلتھ فلم سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر اوئی ہوانگ نے کہاکہ  سائنسی مواصلات کولوگوں کو متحد کرنے کے چیلنج کاسامنا ہے اور فلم سازوں نے اس امر سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس میں کامیابی حاصل ہوگی۔وگیان پراسر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نکل پراشر نے کہا کہ ہم  فلمی میلے منعقد کرنے کا پہلے سےاچھا تجربہ رکھتے ہیں۔  ہم نے  قومی سائنسی فلمی میلے کے دسویں ایڈیشن کا انعقاد غیر روایتی طور پر کیا ہے اور اس میلہ کے تعلق بھی ہمارے  اندر وہی جوش و خروش ہے۔ آئی ایس ایف ایف ا ٓئی کے کوارڈینیٹر جناب نمیش کپور نے کہا کہ سائنس کو مقبول بنانے کے لئے  اس فلمی وسیلہ سے  فائدہ اٹھانے کی تمام تر کوشش کی جارہی ہے۔  ہم آئی  آئی ایس ایف  کے دوران 200 سے زیادہ فلمیں آن لائن دکھائیں گے۔  جناب کپور نے بتایاکہ انعام یافتہ فلموں کے ناموں کا 25 دسمبر کو اعلان کیا جائے گا۔

 

 

 ہندوستان کے بین اقوامی سائنسی فلمی میلے کامقصد لوگوں میں سائنس کو مقبول بنانے کی کوشش کو آگے بڑھانا اور ذہین نوجوان سائنسی فلم سازوں کومتوجہ کرنا ہے۔ یہ موقع طالب علموں اور فلم سازوں کو فلموں کے ذریعہ سائنسی مواصلاتی عمل کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 

 

*************

)م ن ۔ ع س۔ف ر)

U-8384

 

 



(Release ID: 1683300) Visitor Counter : 212