الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے کووڈ ویکسین انٹلیجنس نیٹ ورک(CoWIN)نظام کو مستحکم کرنے کے لئے گرینڈ چیلنج کا اعلان کیا
کووِن ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جسے کووڈ ویکسین کی ملک گیر ترسیل کے طریقۂ کار کو مؤثر بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا
چیلنج میں اختراعی اسٹارٹ اپس اور ابھرتے ہوئے ٹکنالوجی ماہرین کو مدعو کیا جائے گا تاکہ کوون پلیٹ فارم میں بہتری اور تیزی لائی جاسکے
شرکا 23 دسمبر 2020 سے 15 جنوری 2021 تک خود کو یہاں رجسٹر کراسکتے ہیں۔https://meitystartuphub.in
Posted On:
23 DEC 2020 5:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی 23 دسمبر 2020:صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (MoHFW) نے الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی(MeitY)کے ساتھ مل کر ‘‘کوون’’ کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو کووڈ ویکسین انٹلیجنس نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ، یہ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا جسے کووڈ ویکسین کی ملک گیر ترسیل کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ بھارت کے اختراع کاروں نے کووڈ19 کے خلاف ہماری لڑائی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ میں اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپس کو اس عظیم چیلنج کے لئے مدعو کرتا ہوں کہ پورے ہندوستان میں کووڈ ویکسین کی ترسیل کے لئے کووِن پلیٹ فارم کو مستحکم کریں۔
ایم ایس ایچ(MeitY Startup Hub)پورٹل پر اسے شروع کیا جائے گا۔ چیلنج کے تحت باصلاحیت اور اختراعی اسٹارٹ اپس اور ابھرتے ہوئے ٹکنالوجی ماہرین کو مدعو کیا جائے گا کہ وہ کووِن پلیٹ فارم کو آگے لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ MoHFWنے ایسے 7 اہم ٹکنالوجی شعبوں کی نشاندہی کی ہے جو ویکسین کی ملک بھر میں مؤثر اور بلارکاوٹ ترسیل سے جڑی امکانی رکاوٹوں کا ازالہ کریں گے۔ یہ چیلنج متعلقہ بنیادی ترجیحی شعبوں کے لئے کام کریں گے جن میں بنیادی ڈھانچہ، نگرانی اور بندوبست، سیکھنے اور جانکاری کے متنوع نظام انسانی وسائل سے متعلق رکاوٹیں بشمول تکنیکی صلاحیت ویکسین کی نقل وحمل کا بندوبست اور ویکسین دیئے جانے والوں میں کسی خرابیٔ صحت کی صورت میں بروقت کارروائی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔
23 دسمبر 2020 کو https://meitystartuphub.in پر رجسٹریشن کا عمل شروع ہونے کے ساتھ ہی چیلنج شروع ہوتا ہے اور شرکا 15 جنوری 2021 تک درخواست دے سکتے ہیں۔ اعلیٰ ترین جانچ درخواست گزاروں کو ایسی پلیٹ فارم کے ساتھ امکانی رابطے کے لئے اپنے حل یا جواز ثابت کرنے کے لئے CoWIN APIsفراہم کئے جائیں گے جو ایپلی کیشن پروگرام انٹرفیس ہے ۔اس مرحلے میں منتخب کئے گئے ہر امیدوار کو اپنی نقل وحمل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے 2 لاکھ روپے ملنے کا موقع بھی ہوگا۔ کھلے APIsکے ذریعہ پلیٹ فارم سے جوڑے گئے حل بہتری اور تیز رفتاری کے اعتبار سے جانچے جائیں گے۔ چیلنج کے اعلیٰ ترین 2 امیدواروں کو بالترتیب 40 لاکھ اور 20 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اور یہ ان کے فروغ دیئے گئے حلوں کی اس کلاؤڈ پر منتقلی کے بعد ہوگا جہاں کووِن موجود ہے۔
******
م ن۔ ر ف ۔ س ا
U: 8366
(Release ID: 1683227)
Visitor Counter : 293