بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے  سی آئی آئی ۔ آئی ٹی سی  پائیداری ایوارڈ  2020 حاصل کیا

Posted On: 23 DEC 2020 5:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  24  دسمبر 2020،           ملک کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والے کمپنی این ٹی پی سی لمیٹیڈ  کو کارپوریٹ  سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کےزمرے میں پُر وقار سی آئی آئی۔ آئی ٹی سی پائیداری ایوارڈ 2020 میں  ’’امتیاز‘‘ سے نوازا گیا ہے۔این ٹی پی سی کو نمایاں حصولیابی کے لئے  کارپوریٹ امتیازی حیثیت کے زمرے میں  اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V2K4.jpg

یہ اعزاز ورچوول پلیٹ فارم کے ذریعہ منعقدہ  پندرہویں  سی آئی آئی۔ آئی ٹی سی  ایوارڈ 2020 میں  خزانے اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی موجودگی میں  ڈائرکٹر (ایچ آر)  جناب ڈی کے پٹل نے حاصل کیا۔

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے زمرے میں سی آئی آئی۔ آئی ٹی سی کے ذریعہ  کیا جانے والا یہ سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔کارپوریٹ امتیازی حیثیت کے زمرے میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی  این ٹی پی سی  سرکاری شعبے کی واحد کمپنی ہے۔

این ٹی پی سی نے کارپوریٹ امتیازی حیثیت کے زمرے میں پُر وقار سی آئی آئی۔ آئی ٹی سی پائیداری  ایوارڈ  لگاتار دوسری بار  حاصل کیا ہے۔ یعنی 2019  اور 2020میں یہ ایوارڈ حاصل کیا  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8354

                          



(Release ID: 1683142) Visitor Counter : 173