وزارت دفاع

رکشا منتری نے ٹیلی فون پر اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 22 DEC 2020 5:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23  دسمبر 2020،           رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  آج جاپان کے وزیر  دفاع جناب کشِی نوبوو کے ساتھ  ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے  جناب کِشی کو وزیر دفاع کے طور پر  ان کے تقرر پر مبارکباد  دی اور کووڈ۔ 19 کے پیش نظر  حد بندیوں کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان  جاری دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں وزراء نے خطے میں سلامتی کی صورتحال  اور قانون  کی حکمرانی  پر مبنی آزاد اور کھلے سمندری نظام کی ضرورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں وزرا نے  جیمیکس 2020،  مالا بار 2020 کے  کامیاب انعقاد  اور چیف آف اسٹاف ، جے اے اسی ڈی ایف کے بھارت کے  حالیہ کامیاب دورے کا   خیر مقدم کیا  ۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے سپلائی اور خدمات  کے باہمی  التزام سے متعلق معاہدے پر دستخط کئئے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران  ان وزرا نے  مختلف دو طرفہ دفاعی تعاون کے اقدامات  سے متعلق کام کاج کا جائزہ لیا اور  انڈیا۔ جاپان اسپیشل اسٹریٹجک  اینڈ گلوبل پارٹنر شپ  کے فریم ورک کے تحت  مسلح دستوں کے درمیان  رابطو ں میں مزید  اضافے کے لئے عہد بندی کی اظہار کیا وزرا نے  اس بات پر اتفاق کیا کہ حال ہی میں  دونوں ملکوں نے دفاعی صنعت اور ٹکنالوجی کے تعاون   میں کافی  پیش رفت کی ہے اور انہوں نے  اس شعبے میں مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8327

                          



(Release ID: 1682848) Visitor Counter : 124