ریلوے کی وزارت

ریلوے کو پارسل بزنس کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو کہ چھوٹے تاجروں اور کاروباری لوگوں کے لئے اہم ہے: ریلوے اور کامرس و صنعت اور امور صارفین ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل


اختراع کے ساتھ ریلوے ، پارسل بزنس کے تیز رفتار فروغ کا منصوبہ بنا رہا ہے

ایل ایچ بی پارسلز وینس کے پروڈکشن میں اضافے اور ای۔ پیمنٹ اور ڈیجیٹل ادائیگی سہولتیں شروع کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے

شمال مشرقی خطے اور پہاڑی ریاستوں سے ٹریفک کی آمد و رفت کی سہولت کے لئے اور بندرگاہوں کی جانب جانے والے ایکسپورٹ ٹریفک کو راغب کرنے کے لئے بھی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے

Posted On: 22 DEC 2020 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23  دسمبر 2020،           ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل ریلوے کے  پارسل  کاروبار کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر  بورڈ کے ارکان اور ریلوے  بورڈ اور  کرس کے دیگر  افسران  بھی موجود تھے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران انڈین ریلوے نے اپنی پارسل خدمات کی جانب  کاروبار کی زیادہ توجہ  حاصل کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

  1. فارم اور زرعی پیداوار  کو لانے لے جانے کی سہولت کے لئے   کسان ریل  ٹرینیں چلائی گئیں؛
  2. جہاں سے پارسل وینس اور پارسل ٹرینوں کو خالی لوٹنا پڑتا ہے، ان  سیکٹروں  کے لئے رعاعت دی گئی؛
  3. ایک ہی ٹرین میں 24 پارسل وینس کی لدائی پر رعایت دی گئی؛
  4. آل گڈس شیڈ کھولے گئے؛
  5. پارسل ٹریفک کے لئے  پرائیویٹ فریٹ ٹرمنلس اور پرائیویٹ  سائڈنگ ؛
  6. بنگلہ دیش کےلئے  برآمدات کے واسطے پارسل ٹرین شروع کی گئی؛

ان اقدامات کے علاوہ انڈین ریلویز   پارٹیوں کے لئے  پارسل کی ہینڈلنگ  آسان بنانے کے مقصد سے  مخصوص ٹرمنلس تیار کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے اور سنگولا (سینٹرل ریلوے)، کاچے گوڈا (ساؤتھ سینٹرل ریلوے)، کوئمبٹور (سدرن ریلوے) اور کانکریا (ویسٹرن ریلوے) کو  ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر  تیار کرنے کے لئے پہلے ہی شناخت کیا جاچکا ہے۔

وزیر موصوف نے  ایل ایچ بی پارسل  وینس  کے پروڈکشن میں اضافے  اور  ای۔ پیمنٹ اور  ڈیجیٹل ادائیگی سہولتیں شروع کرنے کے لئے فوری اقدامات کے  لئے ہدایت دی ۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ  شمال مشرقی خطے  اور پہاڑی ریاستوں سے ٹریفک کی آمد و رفت کی سہولت   کے لئے اور بندرگاہوں کی جانب  جانے والے ایکسپورٹ ٹریفک کو راغب کرنے کے لئے  خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  پارسل اسپیشل ٹرینوں کو وقت کی پابندی کے ساتھ چلایا جائے تاکہ گاہکوں  میں   ان خدمات کے استعمال کے لئے اعتماد  پیدا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8326

                          



(Release ID: 1682847) Visitor Counter : 90